پاکستان کی 47 جامعات ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد: ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے دنیا کی بہترین یونیورسٹیز کی سال 24-2025 کی رینکنگ جاری کردی۔
ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی مسلسل 9 ویں سال دنیا کی بہترین یونیورسٹی قرار پائی اور چین کی 2 یونیورسٹیز ایشیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے درجے پر رہیں جب کہ پاکستان کی 47 یونیورسٹیاں رینکنگ کا حصہ ہیں۔
ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی دنیا میں 401 سے 500 کی رینکنگ اور ایشیا کی رینکنگ میں 121 نمبر پر ہے، نسٹ یونیورسٹی ایشیا میں 152، کامسیٹس 157، ایئریونیورسٹی، کامسیٹس، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد601 سے800 کی رینکنگ میں ہیں۔
سکھر آئی بی اے، یو ای ٹی ٹیکسلا اور مالاکنڈ یونیورسٹی بھی 601 سے800 کے درمیان ہے جب کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، لمز اور عبدالولی خان یونیورسٹی مردان 801 سے 1000 کے درمیان رینک ہوئیں۔
ٹائمر ہائر ایجوکیشن کے مطابق پاکستان کی 12 یونیورسٹیز 1001 سے 1200 کے درمیان رینک کی گئیں۔ رینکنگ میں 115 ممالک سے 2 ہزار یونیورسٹیوں کو رینک کیا گیا ہے جب کہ رینکنگ تعلیمی اور تحقیقی معیار، بین الاقوامی معیارات اور کارکردگی کی بنا پر کی گئی ہے۔
ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے مزید بتایا کہ پاکستان کی 48 یونیورسٹیوں کو ’رپورٹرز‘ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے، رپورٹرز کیٹیگری کی یونیورسٹیوں نے اعداد و شمار مکمل جمع نہیں کرائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان کی کی رینکنگ
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔