تہاڑ جیل میں شبیر شاہ کی صحت تیزی سے گر رہی ہے
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
حریت رہنما کی بیٹی سحر شبیر نے جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ شبیر شاہ دل کے عارضے کے علاوہ ذیابیطس، پروسٹیٹ انفیکشن اور گھٹنے کے مسائل میں مبتلا ہیں اور انہیں فوری سرجری کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی بیٹی سحر شبیر نے کہا ہے کہ نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں ان کے والد کی صحت ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے گر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سحر شبیر نے اپنی بڑی بہن کے ہمراہ تہاڑ جیل میں اپنے والد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل میں شبیر شاہ کی صحت تیزی سے گر رہی ہے۔ ان کا رنگ زرد ہے اور وہ بہت لاغر اور کمزور لگ رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ شبیر شاہ غیر متزلزل عزم اور حوصلے کے مالک ہیں انہوں نے دہائیوں تک قید کو ثابت قدمی سے برداشت کیا ہے۔ تاہم آج ان کی حالت ابتر تھی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی چند دن قبل تہاڑ جیل کے ڈائریکٹر جنرل کے عملے نے ایک عوامی نوٹس جاری کیا تھا جس میں ان کے خدشات کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ شبیر شاہ جیل میں مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ پوری ذمہ داری کے ساتھ کہتی ہیں کہ ان کا یہ دعویٰ بالکل درست نہیں تھا۔
سحر شبیر نے مزید کہا کہ شبیر شاہ کو صفدر جنگ ہسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں بتایا تھا کہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ تاہم االحمدللہ، ان کا کینسر کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شبیر شاہ دل کے عارضے کے علاوہ ذیابیطس، پروسٹیٹ انفیکشن اور گھٹنے کے مسائل میں مبتلا ہیں اور انہیں فوری سرجری کی ضرورت ہے۔تاہم انہیں علاج معالجے کی مناسب سہولت فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔ سحر شبیر نے کہا کہ شبیر شاہ جیل میں چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہیں۔ اگرچہ ان پر عدالت کی طرف سے کبھی فرد جرم عائد نہیں کی گئی ہے تاہم ان کے جذبہ حریت اور عزم و ہمت کو کمزور کرنے کیلئے دانستہ طور پر ان کے خلاف درج جھوٹے مقدمات کی سماعت میں تاخیر کی جا رہی ہے۔
انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ان کے والد شبیر احمد شاہ اور دیگر غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کہ شبیر شاہ تہاڑ جیل جیل میں رہی ہے
پڑھیں:
سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے، ایک دن میں 33ہزار مریض رپورٹ
سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے، ایک دن میں 33ہزار مریض رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز
ملتان (سب نیوز)پنجاب کے سیلاب متاثرین میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بخار، جلدی امراض ، آشوب چشم ، ڈائریا ، سانپ اور کتے کے کے کاٹنے کے 33ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں مختلف بیماریوں کے مریضوں کی تعداد7 لاکھ55 ہزار ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سانس کی تکلیف کیساتھ 5 ہزار مریض، بخار کے ساتھ4300،جلدی الرجی کے 4ہزار،آشوب چشم کے700مریض رپورٹ ہوئے۔سانپ کے کاٹنے کے5کیسز اور کتے کے کاٹنے کے20کیسز، ڈائریا کے 1900سے زائد مریض سامنے آئے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں 405فکس کیمپس میں 2 لاکھ79ہزار مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کیلئے اسلام آباد بار کونسل میں ریفرنس دائر سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی؟ عظمی بخاری پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی اور دہشتگردوں کے موقف کی تائید کی، بیرسٹر عقیل ملک امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے،مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، ایک دن بھی ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کیلئے کوشش نہ کی ہو،علی امین...Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم