آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر، تھائی لینڈ ویمنز ٹیم پاکستان پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے ٹیموں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق تھائی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔
تھائی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کا 19 رکنی دستہ کپتان ناروایمول چائیوائی کی قیادت میں بنکاک سے لاہور پہنچا۔
تھائی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم جمعہ کے روز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ساتھ ڈے نائٹ وارم اپ میچ سے اپنی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔
واضح رہےبنگلادیش، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کے لیےپہلے ہی لاہور میں موجود ہیں۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 9 سے 19 اپریل تک لاہور میں منعقد ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ورلڈ کپ کوالیفائر تھائی لینڈ ویمنز ویمنز کرکٹ ٹیم
پڑھیں:
گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری کا تھائی ملکہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ملکہ سرکِت کے انتقال پر تھائی عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ ملکہ سرکِت کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس سے قبل گورنرسندھ جب رائل تھائی قونصلیٹ پہنچے تو تھائی قونصل جنرلShurashete Boontinand نے ان کا خیرمقدم کیا۔ گورنر سندھ نے قونصلیٹ میں تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات قلمبند کئے۔گورنرسندھ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں تھائی عوام کے ساتھ ہیں۔