ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ،بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں انڈیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف دیا ہے۔
اتوار کو کولمبو کے پریماداسا کرکٹ سٹیڈم میں پاکستان کی دعوت پر بھارت نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 247 رنز بنائے۔ انڈیا کی جانب سے ہارلین دیول 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہی جبکہ پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے چار وکٹیں حاصل کی۔
انڈیا نے اپنی اننگز کا آغاز پراتیکا راول اور سمریتی مندھانا کے ساتھ کیا۔ پراتیکا راول نے 31 گیندوں پر 37 رنز کی مفید اننگز کھیلی اور انہیں سعدیہ اقبال نے بولڈ کیا جبکہ سمریتی مندھانا 23 رنز بنا کر فاطمہ ثنا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئیں۔ ہارلین دیول نے ٹیم کے لیے سب سے طویل اننگز کھیل کر آؤت ہوئیں، انہوں نے 65 گیندوں پر 46 رنز بنائے جس میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
کپتان ہرمن پریت کور 19 رنز بنا کر ڈیانا بیگ کا شکار بنیں۔
جییمائما روڈریگز نے 37 گیندوں پر 32 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 5 چوکے شامل تھے جبکہ دیپتی شرما نے 25 رنز کی محتاط اننگز کھیلی۔ سنہ رانا بھی 33 گیندوں پر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔
اختتامی اوورز میں رچا گھوش نے برق رفتاری سے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 گیندوں پر 35 رنز بنائے جس میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے، وہ ناٹ آؤٹ رہیں۔
شری چرانی ایک، کرانتی گوڈ آٹھ جبکہ رینوکا سنگھ صفر پر آؤٹ ہوئیں۔
پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے چار، سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثنا نے دو دو جبکہ رامین شمیم اور نشارہ سندھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں پاکستانی ٹیم 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی ویمن ٹیم نے بھی مینز ٹیم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک نہیں کیا، ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں کی کپتان نے پریزنٹر سے گفتگو کی تاہم ہاتھ نہیں ملائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گیندوں پر
پڑھیں:
بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل تین جون بروز بدھ شام پانچ بجے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی تحصیل چلاس میں واقع فٹبال گراؤنڈ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔