ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ،پہلے وارم اپ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے وارم اپ میچ میں تھائی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 79 رنز کا ہدف 18.5 حاصل کر لیا۔
پاکستانی اوپننگ جوڑی گل فیروزہ نے 28 رنز جبکہ شوال ذوالفقار نے 16 رنز بنائے۔عالیہ ریاض اور سدرہ امین 14، 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔منیبہ علی ایک رنز بنا سکیں۔
اس سےقبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی پوری ٹیم 28.
پاکستان کی نشرہ سندھو نے 11 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ڈیانا بیگ نے 11 رنز دے کر 2 اور رامین شمیم نے 5 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثناء نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین واپس بھجوایا۔
تھائی لینڈ کی بیٹر پھنیٹہ مایا 26 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تھائی لینڈ
پڑھیں:
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ولیمسن نے یہ فیصلہ اپنے بین الاقوامی کیریئر کے بوجھ کو کم کرنے کے اور ٹیسٹ و ون ڈے کرکٹ پر زیادہ توجہ دینے کے لیے کیا ہے۔
کین ولیمسن نے اپنی قیادت میں نیوزی لینڈ کو کئی یادگار فتوحات دلائیں، جن میں 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی بھی شامل ہے۔ وہ اپنی بردباری، شاندار بیٹنگ تکنیک اور قیادت کی صلاحیتوں کے باعث دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کے پسندیدہ رہے ہیں۔
ریٹائرمنٹ کے موقع پر ولیمسن نے کہا کہ ’’ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی۔ میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں، کوچز، اور مداحوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔‘‘
کین ولیمسن نے اپنی شاندار کیریئر میں 93 ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت کی اور 2575 رنز اسکور کیے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ولیمسن مستقبل میں ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔