بی سی سی آئی کا انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے پر ویمنز ٹیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈر 19 ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پر ویمنز ٹیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔
اتوار کو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلے گئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
بی سی سی آئی نے نوجوان کرکٹرز کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے اس انعام کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹرز کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے انعام کا اعلان کیا۔
فائنل میں جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 82 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی انڈر 19 ویمنز ٹیم نے صرف 11.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل انعام کا اعلان
پڑھیں:
مہیش بابو منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں طلب
بھارتی اداکار گھٹامانینی مہیش بابو کو منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے طلب کر لیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تیلگو فلموں کے سُپر اسٹار مہیش بابو کو سورانا گروپ اور سائی سوریا ڈیولپرز جیسے ریئل اسٹیٹ گروپس سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سورانا گروپ سے منسلک کمپنیوں سائی سوریا ڈیولپرز اور بھاگیہ نگر پراپرٹیز سے تحقیقات کے دوران 100 کروڑ روپے کے غیر قانونی لین دین کا انکشاف ہوا ہے، جس میں سے 74.5 لاکھ روپے نقد ضبط کیے گئے ہیں۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ سورانا گروپ ریئل اسٹیٹ وینچرز کی آڑ میں بڑے پیمانے پر دھوکا دہی میں ملوث ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مہیش بابو کو اتوار کو ہونے والی انکوائری میں حاضر ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔
اداکار نے سورانا گروپ کے اشتہارات میں کام کرنے کے لیے 5.5 کروڑ روپے وصول کیے تھے، جبکہ تشہیری سرگرمیوں کے لیے سائی سوریا ڈیولپرز نے مہیش بابو کو 5.9 کروڑ روپے ادا کیے جن میں سے 2.5 کروڑ روپے نقد اور 3.4 کروڑ روپے بذریعہ چیک ادا کیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ مہیش بابو کو دیے گئے معاوضے کی تحقیقات کرے گا۔
Post Views: 5