ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان کا پہلا میچ بھارت سے ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 10ویں ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، پاک بھارت مقابلہ 5 اکتوبر کو ہوگا
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق یہ ٹورنامنٹ آئندہ سال 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں دنیائے کرکٹ کی صف اول کی خواتین ٹیمیں عالمی چیمپیئن بننے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔
پاکستان ویمنز ٹیم کو گروپ ون میں شامل کیا گیا ہے جہاں وہ آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، روایتی حریف بھارت اور 2 کوالیفائر ٹیموں کا سامنا کرے گی۔
پاکستان اپنا پہلا میچ 14 جون کو بھارت کے خلاف ایجبسٹن میں کھیلے گا جو ٹورنامنٹ کا ایک اہم اور سنسنی خیز مقابلہ ہو گا۔
مزید پڑھیے: پاکستان اور بنگلہ دیش نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
دوسرا میچ 17 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف ایجبسٹن ہی میں شیڈول ہے جبکہ تیسرا میچ 20 جون کو کوالیفائر ٹیم کے خلاف ساؤتھمپٹن میں ہو گا۔
چوتھے میچ میں پاکستان کا مقابلہ 23 جون کو ہیڈنگلے میں آسٹریلیا سے ہو گا۔
گروپ مرحلے کا آخری میچ پاکستان 27 جون کو کوالیفائر ٹیم کے خلاف برسٹل کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلے گا۔
ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 30 جون اور دوسرا سیمی فائنل 2 جولائی کو لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائے گا جبکہ فائنل میچ 5 جولائی کو کرکٹ کے تاریخی میدان لارڈز میں ہو گا۔
قبل ازیں آئی سی سی نے ویمنز ورلڈکپ 2025 کے شیڈول کا اعلان بھی کیا تھا جس کے تحت پاکستان ٹیم اپنے میچز بھارت کی بجائے نیوٹرل مقام پر کھیلے گی۔
شیڈول کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ کے میچ 30 ستمبر سے 2 نومبر 2025 تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم کے مقابلے کولمبو میں ہوں گے۔
ویمنز ورلڈ کپ کے میچز دونوں ممالک کے 5 شہروں میں ہوں گے جن میں بینگلورو، ویزاگ (وشاکھا پٹنم)، اندور، گوہاٹی اور کولمبو شامل ہیں۔
ایک سیمی فائنل بینگلورو میں ہوگا جب کہ دوسرا کولمبو یا گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔ فائنل 2 نومبر کو بینگلورو یا کولمبو میں منعقد ہونے کا شیڈول ہے۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کوالیفائرز، کون سی ٹیمیں قسمت آزمائی کریں گی؟
کل 8 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ راؤنڈ روبن فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جس میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچز کھیلیں گی اور سرفہرست 4 ٹیمیں سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ اس کا مقابلہ بھارت سے 5 اکتوبر کو، آسٹریلیا سے 8 اکتوبر، انگلینڈ سے 15 اکتوبر، نیوزی لینڈ سے 18، جنوبی افریقہ سے 21 اکتوبر اور سری لنکا سے 24 اکتوبر کو ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی پاک بھارت کرکٹ مقابلہ پاک بھارت ویمنز کرکٹ مقابلہ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بھارت کرکٹ مقابلہ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سیمی فائنل ویمنز کرکٹ ویمنز ورلڈ اکتوبر کو میں کھیلے کے خلاف ورلڈ کپ جائے گا میں ہو کے لیے جون کو
پڑھیں:
ایشیا کپ 2025 کا شیڈول جاری، دبئی اور ابوظہبی میں میدان سجے گا
ایشیا کپ 2025 کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق یہ ایونٹ 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات (دبئی اور ابوظہبی) میں منعقد ہوگا۔
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق ٹورنامنٹ میں ایشیا کی 8 ٹیمیں 2 گروپس میں تقسیم کی گئی ہیں جبکہ فائنل 28 ستمبر کو شام 6 بجے دبئی میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان کی 2 وکٹوں کے نقصان پر جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ جاری
گروپ اسٹیج مقابلے:
گروپ A: بھارت، پاکستان، متحدہ عرب امارات، عمان
گروپ B: بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان، ہانگ کانگ
اہم میچز کی تفصیل:
9 ستمبر: افغانستان بمقابلہ ہانگ کانگ – ابوظہبی، شام 6 بجے 10 ستمبر: بھارت بمقابلہ یو اے ای – دبئی، شام 6 بجے 11 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ ہانگ کانگ – ابوظہبی، شام 6 بجے 12 ستمبر: پاکستان بمقابلہ عمان – دبئی، شام 6 بجے 13 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا – ابوظہبی، شام 6 بجے 14 ستمبر: بھارت بمقابلہ پاکستان – دبئی، شام 6 بجے 15 ستمبر: سری لنکا بمقابلہ ہانگ کانگ – دبئی، شام 6 بجے 15 ستمبر: یو اے ای بمقابلہ عمان – ابوظہبی، شام 4 بجے 16 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان – ابوظہبی، شام 6 بجے 17 ستمبر: پاکستان بمقابلہ یو اے ای – دبئی، شام 6 بجے 18 ستمبر: سری لنکا بمقابلہ افغانستان – ابوظہبی، شام 6 بجے 19 ستمبر: بھارت بمقابلہ عمان – ابوظہبی، شام 6 بجےسپر4 مرحلہ:
جیتنے والی ٹیموں کے درمیان سپر فور مرحلہ 20 ستمبر سے شروع ہوگا، جس میں گروپ A اور گروپ B کی سرفہرست 2،2 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
20 ستمبر: B1 بمقابلہ B2 – دبئی 21 ستمبر: A1 بمقابلہ A2 – دبئی 23 ستمبر: A2 بمقابلہ B1 – ابوظہبی 24 ستمبر: A1 بمقابلہ B2 – دبئی 25 ستمبر: A2 بمقابلہ B2 – دبئی 26 ستمبر: A1 بمقابلہ B1 – دبئیایونٹ کا فائنل28 ستمبر شام 6 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ACC T20 Asia Cup venues and match timings are out! Looking forward to packed stadiums and some truly breath-taking encounters! pic.twitter.com/eKrJcwnJlj
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) August 2, 2025
ایشیا کپ 2025 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں متوقع ہے، جسے شائقین کرکٹ بے صبری سے دیکھنے کے منتظر ہیں۔ ایونٹ میں ہر میچ شام 6 بجے شروع ہوگا (سوائے 15 ستمبر کے ایک میچ کے جو 4 بجے ہے)۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ پاک بھارت میچ شیڈول کرکٹ محسن نقوی