آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
لاہور:
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
فاطمہ ثنا پہلی مرتبہ ون ڈے ورلڈ کپ میں کپتانی کریں گی۔ ایمان فاطمہ کو پہلی بار پاکستانی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
نتالیہ پرویز، رامین شميم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سیدہ عروب شاہ پہلی بار ون ڈے ورلڈکپ کھیلیں گی۔
15 رکنی سکواڈ جنوبی افریقہ سے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچ بھی کھیلے گا، یہ سیریز لاہور میں 16 سے 22 ستمبر تک ہوگی، جنوبی افریقا ویمنز ٹیم 12 ستمبر کو لاہور پہنچے گی۔
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں 30 ستمبر سے دو نومبر تک شیڈول ہے، پاکستان کے تمام ورلڈ کپ میچز کولمبو، سری لنکا میں ہوں گے۔
اسکواڈ:
فاطمہ ثنا (کپتان)، منیبہ علی صدیقی، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، رامین شميم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ۔
نان ٹریولنگ ریزروز: گل فیروزہ، نجيحہ علوی، طوبہ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ورلڈ کپ
پڑھیں:
بابر اعظم کو ایشیا کپ اسکواڈ کے ساتھ رکھنا چاہیے تھا: محمد یوسف
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو ایشیا کپ اسکواڈ کے ساتھ رکھنا چاہیے تھا اور جس میچ میں بہتر سمجھا جاتا انہیں کھلاتے۔
سماء کی خصوصی ٹرانسمیشن ’ زور کا جوڑ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بھارتی بیٹرز باؤلنگ کرنے والے اسپنرز کے ہاتھ کو دیکھ کر کھیلتے ہیں اس لیے آج پاکستانی اسپنرز خاصی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔
محمد یوسف کے مطابق ، انہوں نے اس سے قبل بتایا بھی تھا کہ بھارتی کھلاڑی سپن کو اچھا کھیلیں گی بھی اور اچھا سپن بھی کریں گے ۔
بابر اعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنی چاہیے اور میں نے اس حوالے سے بابر کو اور ماضی کے کوچز کو بتایا بھی تھا۔
Post Views: 2