آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ایونٹ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے۔ یہی اسکواڈ جنوبی افریقہ کے خلاف لاہور میں 3 ون ڈے میچز بھی کھیلے گا جو 16 سے 22 ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
فاطمہ ثنا پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کریں گی۔ 23 سالہ آل راؤنڈر اس سے قبل رواں سال لاہور میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں کپتان تھیں، جہاں پاکستان نے سو فیصد فتوحات کے ساتھ ورلڈ کپ میں جگہ بنائی تھی۔
مزید پڑھیں:ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے، کپتان فاطمہ ثنا
دائیں ہاتھ کی ان کیپر بیٹر ایمان فاطمہ، جنہوں نے حال ہی میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی20 ڈیبیو کیا تھا، پہلی مرتبہ ون ڈے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کی گئی ہیں۔ ایمان کے ساتھ ساتھ نتالیہ پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار اور سیدہ عروب شاہ بھی اپنے پہلے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
سلیکٹرز نے کوالیفائر اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی ہیں: ایمان فاطمہ اور صدف شمس کو موقع دیا گیا ہے جبکہ گل فیروزہ اور نجيحہ علوی کو ڈراپ کرکے نان ٹریولنگ ریزروز میں شامل کر دیا گیا ہے۔ دیگر ریزروز میں طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔
???? Presenting Pakistan’s squad for the ICC Women’s World Cup 2025 ????????
More details ➡️ https://t.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 25, 2025
ورلڈ کپ میں پاکستان کے تمام میچ کولمبو کے آر پریماداسا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ اگر قومی ٹیم سیمی فائنل (29 اکتوبر) یا فائنل (2 نومبر) کے لیے کوالیفائی کرتی ہے تو یہ دونوں میچز بھی کولمبو میں ہی کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کے ورلڈ کپ میچز (کولمبو، شام 3 بجے)2 اکتوبر – بمقابلہ بنگلہ دیش
5 اکتوبر – بمقابلہ بھارت
8 اکتوبر – بمقابلہ آسٹریلیا
مزید پڑھیں: فاطمہ ثنا کی قیادت برقرار، آئرلینڈ سیریز کے لیے قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان
15 اکتوبر – بمقابلہ انگلینڈ
18 اکتوبر – بمقابلہ نیوزی لینڈ
21 اکتوبر – بمقابلہ جنوبی افریقہ
24 اکتوبر – بمقابلہ سری لنکا
16 ستمبر – پہلا ون ڈے
19 ستمبر – دوسرا ون ڈے
22 ستمبر – تیسرا ون ڈے
مزید پڑھیں: فاطمہ ثنا نے ٹی 20 میں 4 کیچ لے کر بسمہ معروف کا ریکارڈ توڑ دیا
15 رکنی قومی اسکواڈفاطمہ ثنا (کپتان)، منیبہ علی صدیقی (نائب کپتان)، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، نشرا سندھو، نتالیہ پرویز، عمائمہ سہیل، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز (وکٹ کیپر) اور سیدہ عروب شاہ۔
نان ٹریولنگ ریزروزگل فیروزہ، نجيحہ علوی، طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر۔
مزید پڑھیں: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے مقامات، تاریخوں کا اعلان، پاکستان کے لیے نیوٹرل وینیو بھی شامل
سپورٹ اسٹافمینیجر حنا منور، ہیڈ کوچ محمد وسیم، اسسٹنٹ کوچز جنید خان اور طاہر خان، فیلڈنگ کوچ عبداللہ سعد، میڈیا منیجر محمد رفیع اللہ، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ محمد اسفند یار، اینالسٹ ولید احمد، فزیوتھراپسٹ تحریم سنبل، مساج تھراپسٹ کرن شہزادی، اور ٹیم ڈاکٹر (جلد اعلان متوقع)۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
15 رکنی قومی اسکواڈ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 بھارت پاکستان پی سی بی جنوبی افریقہ سری لنکا فاطمہ ثنا
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 15 رکنی قومی اسکواڈ ا ئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 بھارت پاکستان پی سی بی جنوبی افریقہ سری لنکا فاطمہ ثنا ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ جنوبی افریقہ ورلڈ کپ میں سی سی ویمنز مزید پڑھیں فاطمہ ثنا کے خلاف کے لیے
پڑھیں:
دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی کے بعد دبئی نے سیاحت کو دوبارہ فروغ دینے کے لیے منفرد مہم شروع کر دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق نئی اسکیم کے تحت متحدہ عرب امارات کے رہائشی اگر اپنے دوستوں یا رشتہ داروں کو دبئی گھومنے کے لیے آمادہ کریں تو انھیں 3 ہزار اماراتی درہم مالیت تک کے انعامات اور سہولتیں دی جائیں گی۔
دبئی کے محکمۂ اقتصادیات و سیاحت کی جانب سے متعارف کرائی گئی اسکیم ’’دبئی اِنوائٹ‘‘ کے تحت یو اے ای میں مقیم افراد اپنے بیرونِ ملک رہنے والے دوستوں اور اہلِ خانہ کو نامزد کرسکتے ہیں۔
اگر کسی شہری کی دعوت پر ان کے دوست یا رشتہ دار سیاحتی ویزے پر دبئی آتے ہیں تو میزبان کو ہوٹل میں قیام، ریستورانوں میں خصوصی رعایت، تفریحی مقامات کے ٹکٹ اور دیگر مراعات پر مشتمل خصوصی پیکیج دیا جائے گا۔
اس اسکیم کے تحت ہر رہائشی زیادہ سے زیادہ تین مہمانوں کے لیے فوائد حاصل کرسکتا ہے بشرطیکہ مہمان 31 اکتوبر سے پہلے دبئی پہنچ جائیں۔ تاہم ان مراعات سے دسمبر تک فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔
اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ آنے والا فرد یو اے ای کا رہائشی نہ ہو، وہ درست سیاحتی ویزے پر سفر کرے اور اسے صرف ایک مرتبہ ہی نامزد کیا جا سکے گا۔
دبئی حکومت کے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے اثرات خلیجی ممالک تک پہنچنے کے بعد سیاحت شدید متاثر ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور معروف فیئرمونٹ ہوٹل کو نقصان پہنچا جس سے دبئی کی محفوظ سیاحتی مقام کی ساکھ متاثر ہوئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس 2025 میں دبئی نے تقریباً 2 کروڑ بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا لیکن حالیہ جنگ کے بعد صورتحال یکسر بدل گئی ہے۔
ہوائی سفر پر سیکیورٹی خدشات بڑھنے کے باعث دبئی آنے والی کئی بین الاقوامی ایئرلائنز نے اپنی پروازیں معطل یا محدود کر دیں جبکہ متعدد طیاروں نے مشرقِ وسطیٰ کی فضائی حدود سے گزرنے سے گریز کیا۔
اس کے نتیجے میں دبئی ایئرپورٹس پر آپریٹ کرنے والی ایئرلائنز کی تعداد میں نمایاں کمی آئی۔ دوسری جانب ہوٹلوں میں بکنگ کم ہونے سے خالی کمروں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور کئی کاروباری اداروں کی آمدنی میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔
دبئی کے بعض مشہور ہوٹلوں نے کم طلب کے باعث تزئین و آرائش کے منصوبے قبل از وقت شروع کر دیے ہیں۔ دنیا کے مشہور برج العرب ہوٹل کو بھی بڑے پیمانے پر مرمت اور بحالی کے لیے تقریباً 18 ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کئی ہوٹل اور سیاحتی ادارے حکومت کی نئی اسکیم کے تحت 45 فیصد تک رعایت اور مفت قیام جیسی خصوصی پیشکشیں بھی دے رہے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق دبئی اِنوائٹ اسکیم کے آغاز کے صرف 48 گھنٹوں میں 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کو اس منصوبے سے سیاحت کی بحالی کی امیدیں وابستہ ہیں۔