ماضی بھول کر دل صاف کرکے آگے بڑھنا چاہیے: اسحاق ڈار کا 1971 سے متعلق سوال پر جواب
اشاعت کی تاریخ: 24th, August 2025 GMT
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 1971 سے متعلق تنازع ایک طے شدہ باب ہے اور اب دونوں ممالک کو مستقبل کی جانب دیکھنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے 6 معاہدوں پر دستخط
دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وضاحت کی کہ یہ معاملہ پہلی مرتبہ 1974 میں ہی طے پایا تھا اور اس کی دستاویزات آج بھی پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں کے پاس موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں پرویز مشرف کے دورہ ڈھاکا کے موقع پر بھی اس موضوع پر تفصیل سے بات کی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بھائیوں کے درمیان اختلافات ختم ہوجائیں تو اسلام کی تعلیم یہی ہے کہ دل صاف کرلیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ مسئلہ دو مرتبہ حل ہوچکا ہے، اب ہمیں ماضی پر نہیں بلکہ ایک روشن مستقبل پر توجہ دینی چاہیے اور عوام کی بہتری کے لیے مل کر آگے بڑھنا چاہیے۔
واضح رہے کہ اسحاق ڈار بنگلادیش کے تاریخی دورے پر ہیں، جو کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا 13 سال بعد پہلا دورہ ہے۔ وہ بنگلہ دیشی حکومت کی دعوت پر ڈھاکا پہنچے جہاں ان کی اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
نائب وزیراعظم نے اپنے قیام کے دوران بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس، مشیر خارجہ محمد توحید حیسن اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر انہوں نے بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان، بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیا اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بنگلہ دیشی طلبہ کو 500 اسکالر شپس دینے کا اعلان کردیا
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ بنگلہ دیش کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 6 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کرلیے گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار پاکستان بنگلہ دیش تعلقات وزیر خارجہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار پاکستان بنگلہ دیش تعلقات بنگلہ دیش کے اسحاق ڈار
پڑھیں:
این سی سی آئی اے کی عمران خان سے جیل میں تفتیش: سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوال پر جذباتی ردعمل
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے معاملے میں تفتیش کی گئی، جس کی قیادت ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز خان کی سربراہی میں 3 رکنی ٹیم نے کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے سوالات کے جوابات دینے سے گریز کیا اور متعدد مواقع پر مشتعل ہو گئے۔
اہم: عمران خان سے اڈیالہ میں تفتیش، جواب میں مشتعل جوابات آئے!
عمران خان سے اڈیالہ جیل میں این سی سی آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے سوشل میڈیا اکاونٹس بارے سوالات کیے، عمران خان جواب میں غصہ ہوئے اور سخت جوابات دیے!
سوال ہوا کہ کیا آپ کے اکاونٹس غیر ملکی شہری جبران الیاس چلاتا ہے؟… pic.twitter.com/DNJyv8A7tC
— Maryam Nawaz Khan (@maryamnawazkhan) September 16, 2025
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم نے ایاز خان پر ذاتی تعصب کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ یہی افسر میرے خلاف سائفر اور جعلی اکاؤنٹس کے مقدمات بناتا رہا ہے، اس کا ضمیر مر چکا ہے اور میں اسے دیکھنا بھی نہیں چاہتا۔
این سی سی آئی اے کی ٹیم نے اس موقع پر واضح کیا کہ تفتیش عدالتی احکامات کے تحت کی جا رہی ہے نہ کہ کسی ذاتی ایجنڈے کے تحت ایسا ہو رہا ہے۔
تفتیش کے دوران عمران خان سے سوال کیا گیا کہ آیا ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس جبران الیاس، سی آئی اے، ’را‘ یا ’موساد‘ چلا رہے ہیں، جس پر وہ شدید مشتعل ہو گئے اور جواب دیا کہ جبران الیاس تم سب سے زیادہ محب وطن ہے۔
تحقیقاتی ٹیم نے یہ بھی پوچھا کہ جیل سے باہر پیغامات کیسے پہنچتے ہیں، جس پر عمران خان نے کہاکہ کوئی خاص پیغام رساں نہیں ہے، جو بھی ملاقات کرتا ہے وہی پیغام سوشل میڈیا ٹیم تک پہنچا دیتا ہے۔ میں طویل عرصے سے پابند سلاسل ہوں، میرے سیاسی ساتھیوں کو ملاقات کی اجازت بھی نہیں۔
تفتیشی ٹیم کے سوال پر کہ عمران خان سوشل میڈیا کے ذریعے فساد کیوں پھیلا رہے ہیں، انہوں نے وضاحت کی کہ وہ کوئی فساد نہیں پھیلا رہے بلکہ قبائلی اضلاع میں فوجی آپریشن پر اختلافی رائے دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان مذاکرات کے لیے تیار، لیکن بات صرف ’بڑوں‘ سے ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور
عمران خان نے مزید دعویٰ کیا کہ پارٹی رہنما ان کے پیغامات کو دوبارہ شیئر کرنے کی ہمت نہیں رکھتے کیونکہ انہیں نتائج کا خوف ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے کہاکہ اگر بتایا جائے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کون چلاتا ہے تو خدشہ ہے کہ اسے اغوا کر لیا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews این سی سی آئی اے سوشل میڈیا اکاؤنٹس عمران خان مشتعل وی نیوز