انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین کے اپنے 2 آنے والے عالمی مقابلوں کے مقامات اور تاریخوں کے حوالے سے اہم اعلانات کیے ہیں جن کی میزبانی بھارت اور انگلینڈ رواں سال اور اگلے برس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ کوشکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا

آئی سی سی  ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تاریخوں اور مقامات کی تصدیق ہو گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ اور ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 دونوں کے ابتدائی میچوں اور ناک آؤٹ راؤنڈز کے شیڈول کی بھی تصدیق کر دی گئی ہے۔

آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے کہا کہ ہم آنے والے مہینوں میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے منعقد کیے جانے والے خواتین کے عالمی ٹورنامنٹس کے حوالے سے کچھ اہم اعلانات کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

جے شاہ نے کہا کہ شائقین نے حالیہ برسوں میں خواتین کے کھیل کے لیے زبردست حمایت کا مظاہرہ کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ اب ان ایونٹس کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دیں گے کیونکہ ان کے پاس اہم تاریخیں اور مقامات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی کرکٹ ہمارے وژن میں سب سے آگے ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ 2 آنے والے ٹورنامنٹ نہ صرف اس ناقابل یقین رفتار کو برقرار رکھیں گے جو ہم نے حالیہ برسوں میں بنایا ہے بلکہ اسے مزید بلندیوں تک لے جائیں گے۔

مزید پڑھیے: فاطمہ ثنا ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان مقرر، ٹیم کا بھی اعلان

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں جس میں 28 لیگ میچوں کے ساتھ راؤنڈ رابن فارمیٹ میں 8 ٹیمیں شامل ہوں گی۔ یہ ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک 5 مقامات پر کھیلا جائے گا جن میں ایم چناسوامی اسٹیڈیم (بنگلور)، اے سی اے اسٹیڈیم (گوہاٹی)، ہولکر اسٹیڈیم (آر وی سی اے)، آر وی ڈی سی اے (آر وی سی اے) اسٹیڈیم اور پریماداسا اسٹیڈیم (کولمبو، سری لنکا) شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کا آغاز بھارت کے شہر بنگلورو میں کھیلے جانے کے ساتھ ہوگا۔ خواتین کا کرکٹ ورلڈ کپ 12 سال بعد بھارت میں کھیلا جائے گا۔

بھارت کی میزبانی میں آخری آئی سی سی عالمی خواتین کا ایونٹ سنہ 2016 میں ویمنز ٹی20  ورلڈ تھا اور اس کا انعقاد مردوں کے ایونٹ کے ساتھ کیا گیا تھا۔

ناک آؤٹ کے مقامات کا انحصار پاکستان کے کوالیفائی کرنے پر ہے کیونکہ ایک سیمی فائنل اور فائنل کے لیے 2 متبادل مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

فائنل 2 نومبر کو بنگلورو یا کولمبو میں ہوگا۔ پہلا سیمی فائنل 29 اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں اور دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو بنگلورو میں ہوگا۔

کولمبو پہلے سیمی فائنل اور فائنل کا مقام صرف اسی صورت میں ہو گا اگر پاکستان ان مراحل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے۔

دریں اثنا برمنگھم میں ایجبسٹن کو آئی سی سی خواتین کےٹی 20  ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ کے میزبان کے طور پر اعلان کیا گیا ہے جس میں انگلینڈ کی خواتین 12 جون کو ٹورنامنٹ کا آغاز کر رہی ہیں۔

افتتاحی کھیل کے ٹکٹ بالغوں کے لیے 15 پاؤنڈ اور جونیئرز کے لیے 5 پاؤنڈز سے شروع ہوں گے۔

برمنگھم کے میچ کے بعد ٹورنامنٹ اپنا ملک گیر سفر جاری رکھے گا۔ اوول دونوں سیمی فائنل مقابلوں کی میزبانی کرنے والا ہے جبکہ فائنل 5 جولائی 2026 کو لندن کے مشہور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیموں کی شاہی قلعے میں مہمان نوازی

سیمی فائنلز 30 جون اور 2 جولائی کو ہوں گے جس کے ٹکٹ کی قیمت بڑوں کے لیے 20 پاؤنڈز بچوں کے لیے 10 پاؤنڈز ہوگی جبکہ فائنل کا ٹکٹ  30 پاؤنڈز (بڑوں کے لیے) اور 15 پاؤنڈز (بچوں کے لیے) سے شروع ہوں گے۔

24 دنوں کے دوران، سات اعلی درجے کے مقامات پر کل 33 میچ کھیلے جائیں گے، جن میں اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گراؤنڈ (مانچسٹر)، ہیڈنگلے (لیڈز)، دی ہیمپشائر باؤل (ساؤتھمپٹن) اور برسٹل کاؤنٹی گراؤنڈ شامل ہیں۔

کل 12 ٹیمیں انگلینڈ اور ویلز میں اس باوقار ٹرافی کا مقابلہ کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔ ٹرافی اس وقت نیوزی لینڈ کے پاس ہے۔

8 ممالک پہلے ہی اپنی جگہ بناچکے ہیں، آخری 4 شرکا کا فیصلہ اگلے سال خواتین کے  ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائرز کے ذریعے کیا جائے گا۔

افتتاحی میچ، سیمی فائنلز اور فائنل کے لیے خصوصی پری سیل ٹکٹ 12 جون 2025 کو دستیاب ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم سری لنکا ویمنز ورلڈ کپ کی تاریخوں کا اعلان ویمنز ورلڈ کپ کے لیے نیوٹرل وینیو ویمنز ورلڈ کپ کے مقامات کا اعلان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم سری لنکا ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ ورلڈ کپ ویمنز کرکٹ سیمی فائنل کے مقامات خواتین کے کے ساتھ کے لیے ہوں گے

پڑھیں:

ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا اور بھارت پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلیے بےتاب

جنوبی افریقا اور بھارت آج پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے کیلیے مدمقابل آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب فائنل میں آسٹریلیا یا انگلینڈ میں سے کوئی ایک بھی ٹیم موجود نہیں ہوگی۔

بھارتی ٹیم اس سے قبل دو مرتبہ فائنل کھیل چکی ہے تاہم اسے دونوں مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نے پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔

سیمی فائنل میں انگلینڈ کو تاریخی شکست سے دوچار کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم پہلے مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف ہی 69 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف ویمنز ون ڈے کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا۔

یاد رہے کہ پہلے مرحلے میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ورلڈ کپ فائنل: بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف
  • بارش کے باعث تاخیر، بھارت اور جنوبی افریقہ کی خواتین ورلڈ کپ فائنل کا نیا وقت مقرر
  • ویمنز ورلڈکپ فائنل: بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
  • خواتین ورلڈکپ فائنل میں تاخیر، بھارتی میڈیا نے انتظامیہ پر تنقید کے تیر برسا دیے
  • ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا اور بھارت پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلیے بےتاب
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور انڈیا کا فائنل میں مقابلہ تاریخ ساز کیوں قرار دیا جارہا ہے؟
  • ’’اسٹرینجر تھنگزکےآخری سیزن کا سنسنی خیز ٹریلر جاری،ریلیز کی تاریخوں کا اعلان
  • ویمنز ورلڈکپ 2025 کا فائنل گزشتہ 12 ایونٹس کے فائنل سے مختلف کیوں ہوگا؟
  • ویمنز ورلڈ کپ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی
  • ویمنز ورلڈکپ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی