عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار لیونل میسی 2026 میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کی قیادت کریں گے۔ یہ اعلان ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن (AFA) کے ایک سینئر عہدیدار نے دبئی میں ایک تقریب کے دوران کیا، جس میں میسی کی قومی ٹیم میں واپسی کو بھی باضابطہ تسلیم کیا گیا۔

 میسی کی قومی ٹیم میں واپسی

38 سالہ لیونل میسی نے 7 ماہ کے وقفے کے بعد حالیہ انٹرنیشنل میچز میں ارجنٹینا کی نمائندگی کی، جہاں وہ چلی کے خلاف بطور متبادل کھلاڑی میدان میں آئے اور کولمبیا کے خلاف میچ میں ابتدائی کھلاڑی کے طور پر شریک ہوئے۔ اگرچہ میسی مارچ میں انجری کے باعث غیر حاضر رہے، مگر ٹیم نے ان کے بغیر ہی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں اسٹار فٹبالر میسی کی اہلیہ جذبات کی رو میں کیا کربیٹھیں؟

 باقی میچز اور تیاری

ارجنٹینا کو کوالیفائنگ مرحلے کے دوران اب 2 مزید میچز کھیلنے ہیں:

9 ستمبر: وینزویلا کے خلاف، بیونس آئرس میں

14 ستمبر: ایکواڈور کے خلاف، ایکواڈور میں

 کلب سطح پر شاندار کارکردگی

دوسری جانب، میسی نے امریکا میں اپنے کلب انٹر میامی کے لیے شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے نیویارک ریڈ بُلز کے خلاف 5-1 فتح میں 2 گول اور 2 اسسٹ فراہم کیے۔ یہ ان کی 7 میچز میں چھٹی بارس تھی، جس نے انہیں ایک بار پھر شائقین کا مرکز بنا دیا ہے۔

 AFA کے اعلیٰ عہدیدار کی تصدیق

دبئی میں اے ایف اے اور لولو فنانشل ہولڈنگز  کے درمیان شراکت داری کے اعلان کے دوران،  اے ایف اے کے چیف مارکیٹنگ اور کمرشل آفیسر لیاندرو پیٹرسن نے تصدیق کی ’میسی جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں۔ ان کا حالیہ سیزن شاندار رہا ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ وہ 2026 کے ورلڈ کپ میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔ ارجنٹینا فتح کا نہ صرف مضبوط امیدوار بنے گا، بلکہ میسی اس ٹورنامنٹ کے ستاروں میں شامل ہوں گے۔‘

 کوچ لیونل اسکالونی کی قیادت کو سراہا گیا

پیٹرسن نے قومی کوچ لیونل اسکالونی کے کردار کو بھی سراہا اور کہا ’اسکالونی محض کوچ نہیں بلکہ ارجنٹائن کے اقدار کے سفیر ہیں۔ ان کی اور میسی کی موجودگی نے ارجنٹینا کو دنیا بھر میں ایک مثبت تشخص دیا ہے۔‘

 شراکت داری اور عالمی رسائی

دبئی میں منعقدہ تقریب میں لولو ایکسچینج اور لولو منی کو اے ایف اے کے ریجنل فِن ٹیک پارٹنرز کے طور پر متعارف کرایا گیا، جو مشرق وسطیٰ، بھارت، اور جنوب مشرقی ایشیا میں شائقین سے جُڑنے میں مدد دیں گے۔ لولو فنانشل ہولڈنگز کے بانی عدیب احمد نے کہا

یہ بھی پڑھیں کرسٹیانو رونالڈو بمقابلہ لیونل میسی: کس کی مارکیٹ ویلیو زیادہ؟

’ارجنٹینا کی ٹیم صرف ایک فٹبال ٹیم نہیں بلکہ اُمید، استقامت اور خوشی کی علامت ہے۔ ہم 10 ممالک میں 347 مقامات پر شائقین کے لیے ایک بڑی مہم کا آغاز کریں گے۔‘

 ارجنٹینا کی مشرق وسطیٰ میں سرگرمیاں

ہیڈ کوچ اسکالونی نے اشارہ دیا کہ وہ آئندہ سرما میں دوبارہ مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے تاکہ ٹیم کی سرگرمیاں جاری رکھی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل ہمارے دل و دماغ میں رچ بس گیا ہے۔ یہ شراکت داری صرف آغاز ہے۔ ہم طویل المدتی شراکت کے خواہاں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ارجنٹینا فیفا فٹبال کپ 2026 لیونل میسی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ارجنٹینا فیفا فٹبال کپ 2026 لیونل میسی ارجنٹینا کی لیونل میسی ورلڈ کپ کریں گے میسی کی کے خلاف کے لیے

پڑھیں:

کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے نے بین الاقوامی میچ کھیل کر فٹبال کی دنیا میں باضابطہ قدم رکھ لیا

فٹبال لیجنڈ اور پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے کرسٹیانو رونالڈو جونیئر نے ترکی میں جاری فیڈریشن کپ کے دوران پرتگال کی انڈر 16 ٹیم کے لیے اپنا پہلا بین الاقوامی میچ کھیل کر فٹبال کی دنیا میں باضابطہ قدم رکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبال کی تاریخ کا نیا سنگِ میل، کرسٹیانو رونالڈو کے 950 گول مکمل

جمعرات 30 اکتوبر کو ہونے والے میچ میں 15 سالہ رونالڈو جونیئر نے اضافی وقت میں میدان میں اتر کر مختصر لیکن یادگار آغاز کیا، جہاں پرتگال نے میزبان ترکی کو 0 – 2 سے شکست دی۔ پرتگال کے لیے اسپورٹنگ سی پی کے سیموئل تاوریس اور ایس سی براگا کے رافائل کابریل نے گول کیے۔

یہ ڈیبیو اس وقت سامنے آیا جب رونالڈو جونیئر نے سعودی عرب میں النصر کلب کی نوجوان ٹیم میں عمدہ کارکردگی دکھائی، جہاں ان کے والد بھی سینیئر ٹیم کے لیے کھیل رہے ہیں۔

اس سے قبل رواں سال رونالڈو جونیئر نے کروشیا کے خلاف ولاتکو مارکووچ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے فائنل میں 2 گول کر کے پرتگال کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے کامیابی دلائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے فٹبالر قرار

پرتگالی کوچ کے مطابق ’وہ صبر، محنت اور درست تربیت کے ساتھ کھیل سیکھ رہا ہے۔ اس کے نام سے دباؤ ضرور ہے، لیکن وہ اپنی جگہ اپنی محنت سے بنا رہا ہے۔‘

دوسری جانب، کرسٹیانو رونالڈو سینئر مسلسل فٹبال کی تاریخ رقم کر رہے ہیں، حال ہی میں وہ 950 سے زائد گول مکمل کر کے مردوں کے عالمی فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن چکے ہیں۔

رونالڈو نے ماضی میں اپنے بیٹے کی خواہشات پر بات کرتے ہوئے کہا تھا، ’وہ مجھ سے کہتا ہے کہ وہ مجھ سے بہتر بننا چاہتا ہے۔ میں اسے کہتا ہوں کہ یہ آسان نہیں، لیکن اگر محنت کرو تو ناممکن بھی ممکن ہو جاتا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: لیونل میسی نے انٹر میامی کے ساتھ نیا معاہدہ کر لیا

پرتگال کی انڈر 16 ٹیم اب اپنے اگلے میچ میں یکم نومبر کو ویلز اور 4 نومبر کو انگلینڈ کا سامنا کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بیٹا بین الاقوامی میچ پرتگال ترکیہ رونالڈو

متعلقہ مضامین

  • غزہ کی جنگ بندی اور انسانی بحران پر استنبول میں اعلیٰ سطح اجلاس، مسلم وزرائے خارجہ کی شرکت متوقع
  • ٹرمپ کی 2026 ء کیلیے تارکین وطن کو ویزا دینے کی حد مقرر
  • محمد عامر کو کپتانی مل گئی، ابو ظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کی قیادت کریں گے
  • لاڑکانہ: سندھ بار ایسوسی ایشن کے رہنما ایڈووکیٹ اطہر سولنگی کی امیر صوبہ کاشف سعید شیخ سے وفد کے ساتھ ملاقات ، ایڈووکیٹ نادر علی کھوسو ، قاری ابوزبیر جکھرو بھی موجودہیں
  • کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے نے بین الاقوامی میچ کھیل کر فٹبال کی دنیا میں باضابطہ قدم رکھ لیا
  • محمد عامر ابوظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کے کپتان مقرر
  • ایشن یوتھ گیمز میں شرکت کے بعد پاکستان ریسلنگ ٹیم کا واپسی پر شاندار استقبال
  • جنگ بندی برقرار: پاکستان، افغانستان نگرانی اور تصدیق کے میکنزم پر بھی متفق، اگلا دور  6 نومبر کو: ترک وزارت خارجہ
  • سابق چیئرمین ایف بی آر کے خلاف 16 ارب سے زائد انکم ٹیکس ریفنڈ کے الزام میں مقدمہ درج
  • پاکستانی تاریخ کا نیا باب، پہلا خلا باز 2026 میں خلا میں قدم رکھے گا