وفاقی دارالحکومت میں نمبر پلیٹس کا نیا ضابطہ، خلاف ورزی پر گاڑیاں بند کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز


اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف محکمہ ایکسائز نے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی جی ایکسائز عرفان میمن کی ہدایت پر شہر بھر میں کاروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔


ڈی جی ایکسائز کے مطابق ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ نمبر پلیٹ کے علاوہ کسی بھی قسم کی نمبر پلیٹ قابل قبول نہیں ہوگی۔
انہوں نے واضح کیا کہ فینسی نمبر پلیٹس رکھنے والی گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے اور ایسی گاڑیاں فوری طور پر بند کر دی جائیں گی۔

عرفان میمن کا کہنا تھا کہ روڈ پر صرف محکمہ ایکسائز کی منظور شدہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹس کے استعمال سے گریز کریں تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔
ڈی جی ایکسائز نے واضح کیا کہ یہ اقدام شہریوں کی حفاظت اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین یورپی یونین سربراہی اجلاس دوطرفہ تعاون اور بات چیت  کو فروغ دےگا،چینی وزارت خارجہ اگلی خبرنومئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سکردو میں پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن، تمام سیاح اور مقامی افراد بحفاظت نکال لیے گئے پارلیمنٹ ہاوس کی چھتیں ٹپکنے لگیں، تارکول بھی کام نہ آیا، انتظامیہ کی بالٹیوں سے پانی روکنے کی کوشش شہر کو صاف رکھنے کا عزم،آئی سی سی نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا نومئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا مولانا طارق جمیل کی عمران خان سے متعلق وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی نومنتخب آسٹریلوی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی شدید مذمت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نمبر پلیٹس

پڑھیں:

(سندھ بلڈنگ ) ماڈل کالونی سویٹ ہوم میں کمرشل تعمیرات کی چھوٹ

ڈائریکٹر سمیع جلبانی ، اے ڈی ذوالفقار بلیدی کو خطیر رقم کی وصولی ، ڈی جی شاہ میر خاموش ہوگئے
پلاٹ نمبر18 پر دکانیں اور پورشن ،پلاٹ نمبر 19/1اور19/2 پر تجارتی مقصد کیلیے تعمیرات شروع

سندھ بلڈنگ غیر قانونی امور پرڈی جی شاہ میر خان بھٹو کی دانستہ چشم پوشی کراچی میں بلند عمارتیں تعمیر کروانے والی مافیا کو چھوٹاسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی نے پلاٹ نمبر 18 سویٹ ہوم پلاٹ 19/1+ 19/2 پر تجارتی مقاصد کے لئے تعمیر سے خطیر رقم بٹورلی گئی انسانی قیمتی جانوں کے نقصان کا خدشہ جرآت سروے ٹیم کی ڈائریکٹر سمیع جلبانی سے رابطے کی کوشش ناکام ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل شاہ میر خان بھٹو نے کراچی میں جاری غیر قانونی امور سے دانستہ چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے بلڈنگ افسران ملکی خزانے سے بھاری تنخواہیں اور دیگر مراعات حاصل کرنے کے باوجود بھی ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچا کر شہر بھر میں بغیر نقشے اور منظوری کے رہائشی پلاٹوں پر کمزور عمارتوں کی تعمیرات کروانے میں مگن ہیں کمزور بنیادوں پر تعمیر کی جانے والی کمزور عمارتوں کی تعمیر سے کراچی کے مستقبل اور قیمتی انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں جرآت سروے کے دوران یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ ضلع کورنگی کے علاقے شاہ فیصل ٹان ماڈل کالونی میں بھی رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے جس کی سرپرستی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کر رہے ہیں ملنے والی اطلاعات کے مطابق موصوف ماڈل کالونی میں منظم طریقے سے بلند عمارتوں کی تعمیر شروع کروا رکھی ہے اسوقت بھی ماڈل کالونی پلاٹ نمبر 18 سویٹ ہوم پر دکانیں اور کمرشل پورشن یونٹ جبکہ پلاٹ نمبر 19/1+ 19/2 دو مشترکہ پلاٹوں پر تجارتی مقاصد کے لئے تعمیرات کی چھوٹ خطیر رقم بٹورنے کے بعد دے دی گئی ہے جاری خلاف ضابطہ تعمیرات کو انتظامیہ کی مکمل سرپرستی حاصل ہے جرآت سروے ٹیم کی جانب سے موقف لینے کے لئے ڈائریکٹر کورنگی سمیع جلبانی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔

متعلقہ مضامین

  • ایف جی ای ایچ اے کے ملازمین کا ادارے میں کرپشن، اقربا پروری پر وزیراعظم آفس کو خط
  • کراچی: جیولری شاپ میں ڈکیتی، زخمی دکاندار دم توڑ گیا
  • گیلے کپڑے سے سولر پلیٹس صاف کرنے پرنوجوان زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھا
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ سے نئی وفاقی جیل منتقلی کادعویٰ
  • چین سے آنے والی الیکٹرک گاڑیاں تقسیم ہوں گی ، وزیر اعظم
  • (سندھ بلڈنگ ) ماڈل کالونی سویٹ ہوم میں کمرشل تعمیرات کی چھوٹ
  • نومئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا
  • لاہور: فیملی کو ہراساں کرنے کے الزام میں 3 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج