تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل وے کھولنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل وے کھولنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کے باعث سروس اسپل وے کھول دیے جائیں گے، ڈیم سے پانی کے اخراج کا بہاو 250000 کیوسک سے 260000 کیوسک کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔جاری بیان میں کہا گیا کہ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ دریا کناروں، ندی نالوں اور پلوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔
والدین بچوں کو ندی نالوں کے آس پاس نہ جانے دیں، مقامی افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔پی ڈی ایم اے نے کہا کہ مزید معلومات یا ہنگامی مدد کے لیے پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر کسی بھی وقت رابطہ کریں، عوام سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔پی ڈی ایم اے ہر ممکن تحفظ کو یقینی بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی متحد ،اختلافات کا بیانیہ فیصلہ سازوں کی سازش ہے،سلمان اکرم راجا اگلی خبرموٹروے پر چکری کے قریب بس کھائی میں جاگری، 5افراد جاں بحق عمران خان کے بیٹوں نے قانون ہاتھ میں لیا تو گرفتاری ہو گی ، گورنر خیبرپختونخوا مسلح جدوجہد کشمیریوں کا حق ہے، بھارت حرکتوں سے بازنہ آیا تو اسے مزید ہزیمت اٹھانا پڑیگی، وزیراعظم آزاد کشمیر ملک بھر میں مون سون کا نیا اسپیل داخل، ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری علی امین گنڈاپور کا مولانا فضل الرحمن کو اپنے بھائی سے الیکشن لڑنے کا چیلنج مون سون بارشیں، ملک بھر میں 49بچوں سمیت 104شہری جاں بحق، 413گھر تباہ ہوئے، این ڈی ایم اے موٹروے پر چکری کے قریب بس کھائی میں جاگری، 5افراد جاں بحقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔