Jasarat News:
2026-07-24@09:31:00 GMT

حیدرآباد کو سیاست کی نذر کردیاگیا ہے،مسلم لیگ فنکشنل

اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کستان مسلم لیگ فنکشنل مرکزی نائب صدر پیر یاسر سائیں کے سینیئر میڈیا کوارڈینیٹر حیدراباد شاہد خان اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ کا دوسرا بڑا شہر حیدراباد کو سیاست کی نظر کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے حیدراباد کے شہری مسائلوں میں گھرے ہوئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بجلی پانی گیس کی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے 30 30 سال سے حکومت میں رہنے والی جماعتیں اج تک ان مسائلوں کو ختم نہ کر سکے بجلی کی لوڈ شیڈنگ تو تھی ہی تھی اب عوام کو گیس کی لوڈ شیڈنگ کہ مرحائل سے بھی گزرنا پڑ رہا ہے رات نو بجے سے لے کر صبح پانچ بجے تک گیس کی بندش جاری رہتی ہے دن کے اوقات میں بھی وقفے وقفے سے گیس پریشر میں کمی کا سامنا رہتا ہے جس سے گھریلو معمولاتی زندگی شدید متاثر ہے اس کے علاوہ ایچ ڈی اے واسا کی جانب سے پانی کی سپلائی بھی ناپید بنا دی گئی ہے عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے اور یہ تمام کرپٹ افسرانو کو سیاسی عاشروات حاصل ہے فارم 47 کہ حکومتی اتحادی جماعتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں جو اس وقت صرف اور صرف اپنے ذاتی مقاصد حاصل کرنے کے لیے حکومت کا حصہ بنے ہوئے ہیں ان کے حلقے کی عوام کے گھروں میں بجلی پانی گیس جیسے مسائل معمول بنے ہوئے ہیں پچھلے کئی ماہ سے سٹی کے کئی علاقوں میں بدبودار پانی کی سپلائی دی جا رہی ہے میڈیا سوشل میڈیا پر ائے روز شہریوں کی جانب سے اگاہی دی جاتی ہے باوجود اس کے کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی جو حکومت عوام کو پینے کا صاف پانی نہیں دے سکتی اس سے کوئی بعید نہیں کروڑوں اربوں روپے کے جو فنڈ شہری علاقوں کے لیے دیے جاتے ہیں اس کا ایک حصہ بھی عوام پر نہیں لگتا سب کا سب کرپشن کی نظر ہو جاتا ہے جس کا کوئی پوچھنے والا نہیں ہے کیونکہ اوپر سے لے کر نیچے تک کرپشن کا سمندر ہے اج مہنگائی جو اسمانوں کو چھو رہی ہے یہ اسی کرپٹ حکومت کی سہولت کاری ہے جنہیں ہر دور میں عوام پر مسلط کر دیا جاتا ہے جس کے بعد یہ سب کرپٹ جماعتیں جو ماضی میں ایک دوسرے کے گریبان اور پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرتے نہیں تھکتے حکومت میں ا کر ایک دوسرے کے بغلگیر ہو جاتے ہیں اور ملک کو بھکاری بنا کر قرضوں پر قرضے لے کر اپنی عیاشیوں پر خرچ کرتے ہیں اور عوام پر مہنگائی اور ٹیکس عائد کر کے ملک کا قرضہ اتارا جاتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عوام کو

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے

ویب ڈیسک :آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں دو روز باقی رہ گئے ہیں، جس کے باعث سیاسی سرگرمیاں اور انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف آج میرپور کے قائداعظم سٹیڈیم میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے میں میاں نواز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی دیگر مرکزی و مقامی قیادت بھی شریک ہوگی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جہاں سٹیج کی تیاری سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے میں کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے، جبکہ جلسے کے لیے مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ آزادکشمیر ڈویژن میں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے، جس کے پیش نظر مختلف سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم تیز کیے ہوئے ہیں۔
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • خارجہ کامیابیاں یا داخلی استحکام؟
  • پیٹرول مہنگا، کیا دفتروں کے لیے ہفتہ دوبارہ 3 یا 4 روز پر مشتمل ہوسکتا ہے؟
  • نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا
  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی