لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شاندار اقدام کرتے ہوئے، عوام کے جان ومال اور سرکاری املاک کے تحفظ کے لئے پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پرقائم رائٹ مینجمنٹ پولیس کی ٹریننگ سنٹر فاروق آباد میں خصوصی ٹریننگ مکمل ہوگئی ہے۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس ابتدائی طور پر 5 ہزار اہلکاروں پر مشتمل ہو گی۔ پہلے بیج میں شامل 3 ہزار رائٹ مینجمنٹ پولیس اہلکاروں کی ٹریننگ مکمل ہونے پر پولیس ٹریننگ سنٹر فاروق آباد میں پاؤسنگ آؤٹ تقریب منعقد ہوئی۔ ٹریننگ مکمل کرنے والے جوانوں نے مشتعل مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لئے مشقوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس کے 3ہزار جوانوں کی ریجنل ہیڈ کوارٹر میں تعیناتی ہو گی۔ ہر ریجن میں 250 اہلکار متعین ہوں گے۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس کو مختلف اقسام کے ہجوم کو کنٹرول کرنے کی خصوصی تربیت دی گئی۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس ہجوم کو املاک کو نقصان سے بچانے کے لئے انگیج بھی کرے گی۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس نجی اور سرکاری املاک پر پلاننگ کر کے حملہ کرنے والے مظاہرین کو کنٹرول کر سکے گی۔ عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کے لئے جتھوں کی صورت میں حملہ کرنے والوں کو پروفیشنل طریقے سے رائٹ مینجمنٹ پولیس ہینڈل کرے گی۔ مشتعل مظاہرین کے حملوں سے نہ صرف املاک کو نقصان پہنچایا جاتا ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بھی متاثر ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں صوبائی کابینہ نے رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کرنے کی منظوری دی تھی۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس کو امریکہ، ترکی، یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کے ٹریننگ مینول کے مطابق تربیت دی گئی ہے۔ ترکی سے تربیت یافتہ ماہرین نے رائٹ مینجمنٹ پولیس کو خصوصی ٹریننگ دی ہے۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس کومشتعل ہجوم کوکنٹرول کرنے کے خصوصی آلات اور سازو سامان بھی مہیا کیا گیا۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس میں مظاہرین کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم، متاثرہ مقام سے انخلا کے لئے خصوصی ٹیم کے نائن (ڈاگ ہینڈلر)، سنائپر ٹیم او ردیگر پروفیشنل بھی شامل ہیں۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس کو پیشہ ورانہ صلاحیت کے لحاظ سے خصوصی الاؤنس بھی دیا جائے گا۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ایڈیشنل آئی جی خرم شکور، ڈی آئی جی رائٹ مینجمنٹ اسد سرفراز اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔ مریم نوازشریف نے پیغام میں کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پہلی ترجیح ہے۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس کا قیام خوش آئند ہے۔ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس سکواڈ کے قیام سے سرکاری اور نجی املا ک کو پہنچنے والے نقصان کو روکاجا سکے گا۔ مشتعل ہجوم کو بحفاظت کنٹرول کرنے سے حالات کو خراب ہونے سے بروقت بچانا ممکن ہو گا۔ مریم نواز نے امید کے عالمی دن پر امید افزاء پیغام میں کہا کہ ہمت و حوصلہ کریں تو امید کی روشنی یقین کا تمتماتا سورج بن جاتی ہے۔ امید ایک ایسا جذبہ ہے جو ہمیں آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مشکلات اور چیلنجز کے باوجود امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔ امید ہے کہ انشاء اللہ فلسطین اور کشمیر کے عوام پر جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ مسلم لیگ (ن)کی جماعت عوام کی امید بن چکی ہے۔ پاکستانی قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کے لئے دن رات کوشش کررہے ہیں۔ امید ہے کہ پنجاب کے عوام کو اب صحت کی سہولتیں ملیں گی۔ امید ہے کہ پنجاب کے ہر بچے  کو لیپ ٹاپ، ہونہار سکالر شپ اور بہترین تعلیم ملے گی۔ امید ہے کہ پنجاب میں ہر بے گھر کو اپنی چھت کا سکھ ملے گا۔ امید ہے کہ پنجاب کا ہرکسان لہلہاتی فصلیں دیکھ کر خوش اور خوشحال ہوگا۔ امید ہمیں مایوسی کے اندھیرے میں بھی روشنی کی کرن تلاش کرنے کی آس دلاتی ہے۔ عوام کو بھی یہی امید تھی کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آئے گی تو ہی لیپ ٹاپ، سکالر شپ، فری میڈیسن ملیں گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس امید ہے کہ پنجاب کنٹرول کرنے کنٹرول کر ہجوم کو کے لئے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان

  وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سنجاوی میں عوامی مطالبے پر 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

زیارت کی تحصیل سنجاوی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ بظاہر غیر مقبول مگر وقت کی ضرورت ہے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان بھر میں انتظامی حدود کا ازسرِ نو تعین کیا جا رہا ہے، زیارت میں نئے ضلع کے قیام پر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے غور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنجاوی اسپتال کو 20 بستروں پر مشتمل طبی ادارے میں تبدیل کیا جائے گا۔ 

وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ سنجاوی کے بوائز اور گرلز کالجز کے لیے علیحدہ عمارتوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنجاوی میں افسران و اہلکاروں کے لیے نیا انتظامی کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں،جماعت اسلامی
  • استنبول میراتھون میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، پہلی 3 پوزیشنز پر قبضہ
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے، مریم نواز
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے: مریم نواز
  • گلگت بلتستان کے بہادر عوام ملک و قوم کا فخر ہیں، وزیراعلیٰ کی ڈوگرا راج سے آزادی کے یوم پر مبارکباد
  • لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی، قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کیلئے بند کر دیا: مریم نواز
  • ریچھوں کے بڑھتے حملوں سے نمٹنے کیلئے جاپانی حکومت کا انوکھا اقدام
  • پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خود مختاری اور عوام کے تحفظ کیلئے ہر اقدام اٹھائے گا: ترجمان دفتر خارجہ
  • سرفراز بگٹی کی زیرصدارت اجلاس، لیویز فورس کا پولیس میں انضمام تیز کرنیکا فیصلہ