Daily Mumtaz:
2026-07-24@06:46:36 GMT

گلین میکسویل کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT

میلبرن:آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

36 سالہ میکسویل اب صرف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کریں گے اور امکان ہے کہ وہ 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک دستیاب رہیں گے۔

یہ اعلان انہوں نے ایک طویل انٹرویو کے دوران “فائنل ورڈ پوڈکاسٹ” میں کیا جس میں انہوں نے کہا کہ 50 اوور کی کرکٹ میں جسمانی تھکن اور 2022 میں ہونے والی سنگین ٹانگ کی چوٹ ان کے فیصلے کی بڑی وجوہات تھیں۔

میکسویل نے کہا کہ میں محسوس کر رہا تھا کہ میری جسمانی حالت ٹیم کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ میں نے سلیکٹرز سے کہا کہ 2027 کا ورلڈ کپ میری نظر میں نہیں ہے، بہتر ہے کہ اس پوزیشن کے لیے نئے کھلاڑیوں کو تیاری کا موقع دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی جگہ پر اس وقت تک نہیں بیٹھنا چاہتے تھے جب تک وہ سمجھتے کہ وہ کھیلنے کے قابل ہیں۔ صرف چند سیریز کے لیے اپنی جگہ پر قابض رہ کر خود غرضی نہیں دکھانا چاہتا تھا۔

میکسویل نے 149 ون ڈے میچز میں 3,990 رنز 33.

81 کی اوسط سے بنائے، ساتھ ہی 77 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 126.70 رہا، جو 2000 سے زائد رنز بنانے والے تمام بیٹرز میں دنیا کا دوسرا بلند ترین ہے۔

ان کی سب سے یادگار اننگز 2023 ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف رہی، جب انہوں نے محض ایک ٹانگ پر کھیلتے ہوئے ناقابل شکست 201 رنز بنا کر آسٹریلیا کو 91-7 سے نکال کر فتح دلائی۔ یہ نہ صرف آسٹریلیا کی پہلی ون ڈے ڈبل سنچری تھی بلکہ کسی بھی تعاقب میں بنی پہلی ڈبل سنچری بھی تھی۔

Post Views: 1

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان