قذافی اسٹیڈیم میں کون سے کرکٹ میچز مفت دیکھے جاسکتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر گیمز کے لیے مفت انٹری کا اعلان کیا ہے، یہ میچز 9 اپریل سے شروع ہوں گے جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ آئرلینڈ کیخلاف کھیلے گا۔
پی سی بی کے ایک بیان کے مطابق ایونٹ کے آغاز سے قبل بورڈ نے قذافی اسٹیڈیم کو شائقینِ کرکٹ کے لیے مفت کھول دیا ہے۔
شیڈول کے مطابق، قذافی اسٹیڈیم ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوران کل 8 میچوں کی میزبانی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کوالیفائرز، کون سی ٹیمیں قسمت آزمائی کریں گی؟
افتتاحی میچ کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں دوسرا میچ 11 اپریل کو آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہوگا جب کہ تیسرا میچ بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے درمیان 13 اپریل کو ہوگا۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں ڈے اینڈ نائٹ میچ میں ویسٹ انڈیز سے ٹکرائے گی۔
پانچواں میچ 15 اپریل کو بنگلہ دیش اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ہوگا جس کے بعد پاکستان کا میچ 17 اپریل کو تھائی لینڈ کے خلاف ہوگا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کریں گی
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کا ساتواں میچ آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان 18 اپریل کو شیڈول ہے اور فائنل میچ تھائی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 19 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ راؤنڈ روبن ٹورنامنٹ میں کل 15 میچز قذافی اسٹیڈیم اور لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایل سی سی اے) اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
ان کوالیفائر میں سر فہرست رہنے والی 2 ٹاپ ٹیمیں بھارت میں ہونے والے آئندہ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں اپنی جگہ بناسکیں گی، جو رواں برس سال اکتوبر اور نومبر میں کھیلا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئرلینڈ پاکستان پاکستان کرکٹ بورڈ شائقین کرکٹ قذافی اسٹیڈیم لاہور ورلڈ کپ کوالیفائر ویمنز کرکٹ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئرلینڈ پاکستان پاکستان کرکٹ بورڈ شائقین کرکٹ قذافی اسٹیڈیم لاہور ورلڈ کپ کوالیفائر ویمنز کرکٹ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ قذافی اسٹیڈیم میں کے درمیان اپریل کو لینڈ کے
پڑھیں:
بابر اعظم کی پی سی بی کی عید ویڈیو سے غیر موجودگی پر مداحوں کا اظہارِ حیرت
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ حالیہ عید ویڈیو میں قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کی غیر موجودگی نے شائقین کو حیران کر دیا ہے۔
Eid Mubarak from the Pakistan men's cricket team! ????☺️#EidulAdha2025 pic.twitter.com/ePvYnZyRB1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 6, 2025
ویڈیو میں دیگر کھلاڑیوں کی موجودگی کے باوجود بابر اعظم کا نہ ہونا سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے سوالات اور تبصروں کا باعث بنا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم اور رضوان کی تنزلی، محمد حارث کی لمبی چھلانگ
مداحوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ویڈیو میں بابر اعظم کی عید کی مبارکباد کے منتظر تھے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا:
’میں نے پوری ویڈیو بابر کی عید کی خواہش کے لیے دیکھی، لیکن وہ نظر نہیں آئے‘۔
پی سی بی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی سرکاری وضاحت یا بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ بابر اعظم کی غیر موجودگی کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
بابر اعظم، جو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ اسٹار کھلاڑی ہیں، کی غیر موجودگی نے مداحوں کو مایوس کیا ہے، اور وہ اس بارے میں مزید معلومات کے منتظر ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بابر اعظم پی سی بی عید ویڈیو