کوہلی کا ومبلڈن ٹینس اور پاک بھارت کرکٹ میچ کے درمیان دلچسپ موازنہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
لندن:
سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ومبلڈن ٹینس اور پاک بھارت کرکٹ میچ کے درمیان دلچسپ موازنہ کردیا۔
سابق بھارتی کپتان نے پیر کو ومبلڈن میں سربیا کے نوواک جوکووچ اور آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینورکے درمیان ہونے والا مینز راؤنڈ آف 16 کا میچ دیکھا۔
اس موقع پر ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ سینٹر کورٹ کا ماحول اور ہر پوائنٹ پر پڑنے والا دباؤ بعض اوقات بڑے کرکٹ میچز سے بھی زیادہ شدید محسوس ہوتا ہے۔
اسٹار اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ کرکٹ اسٹیڈیمز میں دباؤ ہوتا ہے لیکن وہ اتنا خوفناک محسوس نہیں ہوتا۔ جب آپ بیٹنگ کر رہے ہوتے ہیں تو شور، نعرے یا تنقید براہ راست سنائی نہیں دیتی۔ اصل دباؤ صرف فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری کے قریب آتا ہے۔
انہوں نے ٹینس کی شدت اور کھلاڑیوں کی ذہنی و جسمانی مضبوطی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹینس میں ہر پوائنٹ پر سب کچھ داؤ پر ہوتا ہے۔ ایک لمحہ پورا میچ بدل سکتا ہے۔ یہاں دباؤ بہت شدید ہوتا ہے، میں ان کھلاڑیوں کے حوصلے اور فٹنس کو داد دیتا ہوں۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ کرکٹ میں صرف کچھ ہی میچز ایسے ہوتے ہیں جہاں ایسا ہی دباؤ محسوس ہوتا ہے جیسا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ جہاں سیمی فائنل یا فائنل جیسا دباؤ شاید ہی کسی اور میچ میں محسوس ہو، اس وقت آپ کے پاؤں واقعی کانپ رہے ہوتے ہیں۔ ٹینس کھلاڑیوں کو ایسا دباؤ کوارٹر فائنل سے ہی جھیلنا پڑتا ہے۔
یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے حال ہی میں ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا جس میں وہ 2024 کے ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں پلیئر آف دی میچ بھی رہے، اس سے قبل مئی 2024 میں وہ ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائر ہو چکے ہیں تاہم ون ڈے فارمیٹ میں وہ دستیاب رہیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویرات کوہلی نے ہوتا ہے
پڑھیں:
بھارتی کپتان شبھمن گل کا دھماکا: ایک ہی ٹیسٹ میں 430 رنز، کئی ریکارڈز پاش پاش
انگلینڈ کے خلاف ایجبیسٹن ٹیسٹ میں بھارتی کپتان شبھمن گل نے ناقابلِ یقین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی میچ میں 269 اور 161 رنز کی اننگز کھیلیں، یوں 430 رنز بنا کر سچن ٹنڈولکر، کوہلی اور گواسکر کے کئی بڑے ریکارڈ توڑ ڈالے۔
گل نہ صرف ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ڈبل سینچری اور 150 سے زائد رنز بنانے والے پہلے بھارتی بلے باز بنے، بلکہ وہ دنیا کے صرف دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایک ٹیسٹ میں 400 سے زائد رنز بنائے۔ ان سے آگے صرف انگلینڈ کے گراہم گوچ ہیں جنہوں نے 1990 میں 456 رنز بنائے تھے۔
مزید پڑھیں: شبھمن گل کا عظیم کارنامہ: ویرات، سچن، گواسکر اور دیگر کے ریکارڈز توڑ دیے
سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ #ShubmanGill اور #دل_دل_گل ٹرینڈ کرنے لگے ہیں۔ وسیم جعفر نے کہا کہ گل کی رنز کی بھوک لاجواب ہے۔ ویرات کوہلی نے انہیں”تاریخ لکھنے والا اسٹار بوائے قرار دیا۔
انڈیا نے پہلی بار کسی ٹیسٹ میچ میں 1000 سے زائد رنز اسکور کیے اور اب انگلینڈ کو 608 رنز کا ہدف دے رکھا ہے، جس کے تعاقب میں انگلش ٹیم صرف 72 رنز پر 3 وکٹیں گنوا چکی ہے۔
یہ صرف ایک ٹیسٹ نہیں، بلکہ بھارتی کرکٹ کے نئے دور کا آغاز ہے، جس کا نام ہے ’شبھمن گل‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت ٹنڈولکر ٹیسٹ میچ شبھمن گل ویرات کوہلی