آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تنزلی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
کراچی:
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے کئی اہم کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں تنزلی ہوئی ہے۔
تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بیٹنگ کے شعبے میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 کی فہرست میں شامل نہیں جبکہ بولنگ کے شعبے میں نعمان علی ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔
بیٹنگ کے شعبے میں سعود شکیل تنزلی کے بعد 11ویں اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 19ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ ٹاپ 5 بلے بازوں میں رہنے والے بابر اعظم 22 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان سلمان علی آغا 33ویں نمبر پر ہیں جبکہ شان مسعود تین درجہ ترقی کے بعد 44ویں نمبر پر آگئے۔
بھارت کے ریشابھ پنت اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت چھٹے نمبر پر آگئے۔ پنت کا مجموعی ریٹنگ پوائنٹس 801 ہے، جو ان کے کیریئر کی اب تک کی سب سے بلند ریٹنگ ہے۔ انگلینڈ کے جو روٹ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
بولنگ کے شعبے میں پاکستان کے نعمان علی ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے جبکہ بھارت کے جسپریت بمراہ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا دوسری اور آسٹریلیا کے پٹ کمنز تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ جوش ہیزلووڈ کا رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
ساجد خان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بالترتیب 20ویں اور 21ویں پوزیشن پر اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔ محمد عباس ایک درجہ ترقی کے بعد 26ویں اور نسیم شاہ ایک درجہ ترقی کے بعد 34ویں نمبر پر آگئے۔ اسپنر ابرار احمد تنزلی کے بعد 48ویں نمبر پر چلے گئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تنزلی کے بعد کے شعبے میں ایک درجہ
پڑھیں:
کوٹ ادو: لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
—فائل فوٹوکوٹ ادو کے علاقے چک نمبر 529 ٹی ڈی اے میں لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق 3 ملزمان کی چک نمبر 529 ٹی ڈی اے میں موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔
حکام نے کہا کہ پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
سی سی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ 2 ساتھی فرار ہو گئے۔