(سندھ بلڈنگ ) ناظم آباد نمبر 3 میں بالائی منزلیں تعمیر کی اجازت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
ڈائریکٹر ضیاء عدالتی احکامات کے برخلاف کارروائیوں میں سرگرم ، کھوڑو سسٹم کی سرپرستی
پلاٹ نمبر F13/5پر غیرقانونی تعمیرات کیلیے حفاظتی پیکیج ،ناجائز تعمیرات کو مکمل تحفظ حاصل
سندھ بلڈنگ ضلع وسطی میں بالائی منزلیں تعمیر کی چھوٹ ڈائریکٹر سید ضیا نے خطیر رقم بٹورنے کے بعد عدالتی احکامات کے بر خلاف تعمیر کی آزادی دے دی انہدام سے محفوظ رکھنے کے اضافی پیسے طلب کیئے گئے جرآت سروے ٹیم کی جانب سے موقف لینے کے لئے ڈی جی ہاس رابطے کی کوشش ناکام ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم کے تحت ڈائریکٹر وسطی سید ضیا کی جانب سے خطیر رقوم بٹورنے کے بعد عدالتی احکامات کے بر خلاف تعمیرات کی چھوٹ دی جا رہی ہے ناجائز تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی نہ ہونے کے اضافی پیسے طلب کیئے جارہے ہیں جرآت سروے کے مطابق ناظم آباد نمبر نمبر 3 پلاٹ F13/5 پر ناجائز بالائی منزل کی تعمیر کا کام تکمیل کے مراحل میں داخل ہوچکا ہے بلڈر کی جانب سے دعوی کیا جارہا ہے کہ ڈائریکٹر وسطی سید ضیا سے حفاظتی پیکج حاصل کر رکھا ہے جس کے باعث خلاف ضابطہ تعمیرات کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے جرآت سروے ٹیم کی جانب سے ناجائز تعمیرات پر موقف لینے کے ڈی جی ہاس رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہوا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: کی جانب سے
پڑھیں:
27 آئینی ترمیم کے خلاف کراچی بار کی ہڑتال‘سائلین پریشان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251118-02-5
کراچی (اسٹاف رپورٹر)27 آئینی ترمیم کے خلاف کراچی بار کی ہڑتال جیلوں سے قیدیوں کو پیش نہیں کیاگیا‘سائلین پریشان ہیں۔ 27 آئینی ترمیم کے خلاف کراچی بار کی جانب سے ٹوکن ہڑتال کی گئی گیارہ بجے کے بعد وکلا کی جانب سے ہڑتال کی گئی۔ وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جبکہ جیلوں سے قیدیوں سے بھی نہیں لایا گیا۔ سٹی کورٹ کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی تالے لگا کر بند کردیا گیا وکلا کاکہنا ہے کہ ٹوکن ہڑتال کا سلسلہ22 نومبر تک جاری رہے گا۔