پاک بھارت تعلقات میں مشاورت سے اختلافات کو دور کرنے کے حامی ہیں ، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
پاک بھارت تعلقات میں مشاورت سے اختلافات کو دور کرنے کے حامی ہیں ، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے رسمی پریس کانفرنس میں پاک بھارت تنازع کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان روایتی دوست اور ہمسائے ہیں اور دفاعی اور سیکورٹی تعاون دونوں ممالک کے درمیان معمول کے تعاون کا حصہ ہے جو کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بناتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایسے پڑوسی ہیں جنہیں دور نہیں کیا جا سکتا، اور دونوں ممالک چین کے بھی اہم پڑوسی ہیں۔ کچھ عرصے سے، چین بھارت اور پاکستان کے درمیان صورتحال پر بھرپور توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے ۔
چین فعال طور پر امن کی وکالت کرتا ہے اور بات چیت کو فروغ دیتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اختلافات کو درست طریقے سے دور کرنے اور بنیادی حل تلاش کرنےکا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بھی کہا کہ چین بھارت تعلقات بہتری اور ترقی کے اہم مرحلے پر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم چین بھارت تعلقات کو صحت مند اور مستحکم راہ پر آگے بڑھانے میں بھارت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربرکس میکانزم ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے، چینی وزارت خارجہ ایران پر حملے، امریکا اور اسرائیل کا احتساب ہونا چاہئے: ایرانی وزیر خارجہ برکس ممالک تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے، برکس اعلامیہ ٹرمپ کا ایلون مسک کے تیسری سیاسی جماعت کے اعلان پر ردعمل سامنے آگیا برکس ممالک کی ایران پر حملوں کی مذمت، اسرائیل و امریکا کا نام لینے سے گریز اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد پہلی بار صیہونی طیاروں کا یمن میں بڑا فضائی حملہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چینی وزارت خارجہ بھارت تعلقات اور پاکستان کے درمیان کرنے کے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آج دوحہ روانہ ہونگے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آج دوحہ روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس اسرائیلی فضائی حملوں اور فلسطین کی صورتحال پر بلایا گیا، اجلاس پاکستان کے تعاون سے بلایا گیا، او آئی سی رکن ممالک کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار گزشتہ روز وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک ہوئے، پاکستان نے قطر اور دیگر ممالک پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، وزیراعظم شہباز شریف 11 ستمبر کو دوحہ کا دورہ کرچکے ہیں۔
دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے قطری قیادت سے ملاقات میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا تھا، پاکستان قطر کی سلامتی و خودمختاری کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے، مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششیں جاری رہیں گی۔
Post Views: 4