مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر اضافی سیکیورٹی تعینات
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر اضافی سیکیورٹی تعینات کردی گئی۔
ترجمان مولانا فضل الرحمٰن کے مطابق گاؤں عبداخیل میں مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر اضافی سیکیورٹی فرنٹیئر کانسٹیبلری کی ایک پلاٹون تعینات کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے تحریک انصاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی جماعت خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 29 جون کو مولانا فضل الرحمٰن سے وزیراعظم کی ملاقات کے بعد کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے مولانا اسجد محمود کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحم ن
پڑھیں:
وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اضافی امدادی سامان کی ترسیل
وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اضافی امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے جب کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزراء خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف آپریشنز میں حصہ لیں گے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام ضلع شانگلہ و بونیر، وفاقی وزیر پاور ڈویژن ضلع بونیر، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف ضلع مانسہرہ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب ضلع باجوڑ میں امدادی سامان کی سیلاب متاثرین تقسیم کی نگرانی کریں گے۔
کل بھی، وفاقی وزیر کشمیر و گلت بلتستان انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پورا دن کے پی میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں گزارا اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی اور امدادی سامان کی ترسیل کا خود جائزہ لیا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے سیلاب سے متاثرہ تمام اضلاع میں ریلیف آپریشن کر رہا ہے، پاک فوج سمیت دیگر تمام خدماتی ادارے اور این جی اوز بھی ریلیف کے کاموں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔
وزیراعظم صوبہ خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ تمام اضلاع میں این ڈی ایم اے کی امدادی کاروائیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں، پی ایم ریلیف پیکج کے تحت امدادی سامان پر مشتمل مزید ٹرک متاثرہ اضلاع میں بھیجے جا رہے ہیں۔
امدادی سامان میں راشن، خیمے اور ادویات شامل ہیں. سامان ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اداروں سے مسلسل رابطے میں رہنے اور امدادی سرگرمیوں کو مزید مربوط بنانے کی ہدایت کی۔
وزیرِ اعظم نے این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں بشمول پی ڈی ایم ایز/جی بی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر متاثرہ علاقوں میں امداد کے حوالے سے ترجیحی فہرست کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔