Daily Mumtaz:
2025-08-17@15:51:40 GMT

پارٹی سے کس نےنکلوایا؟ شیر افضل مروت نے نام بتا دیا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT

پارٹی سے کس نےنکلوایا؟ شیر افضل مروت نے نام بتا دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ایم این اے شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے علیمہ خانمہ نے پارٹی سے نکلوایا، وہ سمجھتی ہیں پارٹی ان کے دم پر چل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہوگی تو یقیناً مشاورت درست ہوسکے گی ، خط کے ذریعے اظہار کیا گیا پارٹی رہنماؤں اورقیادت پراعتماد کرنا ہوگا۔

شیر افضل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی اور دیگر رہنماؤں پر اعتماد کرنا چاہیے، ہر چیز کیلئے اڈیالہ جانےکی ضرورت نہیں، پارٹی رہنماؤں پر اعتماد کرنا چاہیے، ماضی میں جوغلطیاں ہوئی ہیں ان کااعتراف کرنا چاہیے۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کی بے توقیری کیوں کرتے ہیں، ہمیں ایک دوسرے کو اسپیس دینی چاہیے، سیاست کو دشمنی نہیں بنانا چاہیے، پی ٹی آئی میں فیصلہ سازی ایسی ہے، جسے تبدیل کرنے کیلئے سب کو راستہ پتہ ہے۔

انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رائے کس طرح تبدیل کرنی ہے، اکثر پارٹی لوگ جانتے ہیں، پارٹی میں بعض ایسے فیصلے بھی ہوئے ہیں، جو پی ٹی آئی دشمنی پر مبنی تھے، انتخابی نشان چھین لیا گیا تھا تو مولانا شیرانی کو چھوڑ کر کیوں پی ٹی آئی پی سے اتحاد کیا گیا،ایسے کئی فیصلوں کی مثالیں دے سکتا ہوں جو پارٹی دشمنی پر مبنی تھے۔

شیر افضل نے دعویٰ کیا کہ علیمہ خانم سمجھتی ہیں پارٹی ان کے دم پر چل رہی ہے، مجھے پارٹی سے علیمہ خانم نے نکلوایا ہے،علیمہ خانم نے اب علی امین گنڈاپور کیخلاف محاذ کھولا ہوا ہے، وہ ڈیڑھ سال سےمتحرک ہیں، انہوں نے پارٹی کو فتح کرلیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کس کو پارٹی میں آنا اور جانا ہے، کس کے خلاف مہم چلانی ہے، سب فیصلے وہ کرتی ہیں، اس وقت پی ٹی آئی میں ون سائیڈٹریفک چل رہی۔

مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بانی پی ٹی آئی کیلئے نکلیں گے یہ کبھی نہیں ہوسکتا، پتہ نہیں کون لوگ اس قسم کے خواب دیکھ رہے تھے میں نے تو روکا تھا، جب پی ٹی آئی والے مولانا کے گھر جاتے تھےاس وقت بھی اعتراض کیا تھا، میں نے کہا تھا مولانا فضل الرحمان بانی پی ٹی آئی کیلئے نہیں نکلیں گے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی شیر افضل

پڑھیں:

مسلم لیگ (ن) نے این اے-66 وزیرآباد کیلئے عطا تارڑ کے بھائی کو ٹکٹ جاری کردیا

 

لاہور:مسلم لیگ (ن) نے این اے-66 وزیر آباد کے لیے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بھائی بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔
اس دوران، شہباز شریف نے نواز شریف کو خیبرپختونخوا میں سیلاب کے بعد کی صورت حال پر آگاہ کیا جب کہ سابق وزیراعظم نے شہباز شریف کو متاثرین کی ہر ممکن امداد کرنے کی ہدایت کی۔
دوسری جانب، مسلم لیگ (ن) نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے، ہم اس رب کے آگے سر بسجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے بہت شکرگزار ہیں، پارٹی نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
عطاء اللہ تارڑ نے مید کہا کہ پارلیمانی بورڈ کے تمام اراکین کا شکریہ، یہ ٹکٹ پارٹی کی اور پارٹی کے کارکنان کی امانت ہے، انشااللہ بھرپور محنت کریں گے، وفاداری کے ساتھ۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈز کا 10 فیصد مسلح گروہوں کو دیا جا رہا ہے ؛ فضل الرحمان کا انکشاف
  • صحیح وقت پر سرمایہ کاری کریں، خالد انعم کا کسمپرسی کی حالت میں دنیا سے گزرجانے والے اداکاروں پر تبصرہ
  • مسلم لیگ ن نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو ٹکٹ دےدیا
  • مسلم لیگ (ن) نے این اے-66 وزیرآباد کیلئے عطا تارڑ کے بھائی کو ٹکٹ جاری کردیا
  • پلاسٹک آلودگی، مصدق ملک کو اگلے اجلاس کی صدارت سونپ دی گئی، بھارت کا بائیکاٹ
  • سیدنا علی ہجویریؒ فخر الاولیاء، خدمات مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہیں : عبدالخبیر آزاد 
  • سیلاب متاثرین کیلئے عارضی پناہ گاہیں بنائی جائیں: فضل الرحمن
  • میں پی ٹی آئی میں ہوتا تو عمران خان مئی 2024 میں رہا ہو چکے ہوتے، شیر افضل مروت
  • جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا(بلاول بھٹو)
  • پی ٹی آئی کا سیاسی گرداب