بھارتی کپتان شبھمن گل کا دھماکا: ایک ہی ٹیسٹ میں 430 رنز، کئی ریکارڈز پاش پاش
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
انگلینڈ کے خلاف ایجبیسٹن ٹیسٹ میں بھارتی کپتان شبھمن گل نے ناقابلِ یقین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی میچ میں 269 اور 161 رنز کی اننگز کھیلیں، یوں 430 رنز بنا کر سچن ٹنڈولکر، کوہلی اور گواسکر کے کئی بڑے ریکارڈ توڑ ڈالے۔
گل نہ صرف ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ڈبل سینچری اور 150 سے زائد رنز بنانے والے پہلے بھارتی بلے باز بنے، بلکہ وہ دنیا کے صرف دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایک ٹیسٹ میں 400 سے زائد رنز بنائے۔ ان سے آگے صرف انگلینڈ کے گراہم گوچ ہیں جنہوں نے 1990 میں 456 رنز بنائے تھے۔
مزید پڑھیں: شبھمن گل کا عظیم کارنامہ: ویرات، سچن، گواسکر اور دیگر کے ریکارڈز توڑ دیے
سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ #ShubmanGill اور #دل_دل_گل ٹرینڈ کرنے لگے ہیں۔ وسیم جعفر نے کہا کہ گل کی رنز کی بھوک لاجواب ہے۔ ویرات کوہلی نے انہیں”تاریخ لکھنے والا اسٹار بوائے قرار دیا۔
انڈیا نے پہلی بار کسی ٹیسٹ میچ میں 1000 سے زائد رنز اسکور کیے اور اب انگلینڈ کو 608 رنز کا ہدف دے رکھا ہے، جس کے تعاقب میں انگلش ٹیم صرف 72 رنز پر 3 وکٹیں گنوا چکی ہے۔
یہ صرف ایک ٹیسٹ نہیں، بلکہ بھارتی کرکٹ کے نئے دور کا آغاز ہے، جس کا نام ہے ’شبھمن گل‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت ٹنڈولکر ٹیسٹ میچ شبھمن گل ویرات کوہلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت ٹنڈولکر ٹیسٹ میچ شبھمن گل ویرات کوہلی شبھمن گل
پڑھیں:
جیمی اسمتھ نے بھارت کے خلاف تیز ترین سنچری جڑ دی
لندن(نیوز ڈیسک)انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ نے بھارت کے خلاف تیسری تیز ترین سنچری جڑ دی۔
انگلش بیٹر جیمی اسمتھ نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرلیا جب کہ ہیری بروک نے بھی تاریخ رقم کردی۔
اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کی جانب سے تیسری تیز ترین ٹیسٹ سنچری بنائی۔
جیمی اسمتھ نے اس وقت بیٹنگ کو سہارا دیا جب انگلینڈ کی 5 وکٹیں 84 رنز پر گرچکی تھی اور ان پر فالو آن کے بادل منڈلانے لگے تھے۔
انہوں نے 80 گیندوں پر 17 چوکوں کے ساتھ ناقابل شکست 102 رنز بنائے۔
ہیری بروک نے 2022 میں راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف 80 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، جونی بیرسٹو بھی 77 گیندوں پر تیز ترین سنچری اسکور کرچکے ہیں۔
جیمی اسمتھ کے ساتھ ہیری بروک بھی بھارتی بولرز کو تگنی کا ناچ نچاتے رہے، بروک تیز کرکٹ میں 2500 رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں، انہوں نے 2832 گیندوں میں یہ سنگ میل عبور کیا۔
26 سالہ ہیری بروک کی صرف 27ویں ٹیسٹ میچ میں یہ نویں سنچری ہے، وہ 44 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کرتے ہوئے انگلینڈ کے لیے 9 سنچریاں بنانے والے تیسرے تیز ترین بیٹر بن گئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:ٹرین سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے اہم خبر