کوہلی کی رائل چیلنجز اور آفریدی کی لاہور قلندرز کا تصادم: مگر کہاں؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
ورلڈ کلب چیمپئن شپ ایونٹ 2026 میں منعقد کرائی جانے والی ہے۔ یہ عالمی ٹی 20 ٹورنامنٹ طویل عرصے سے منقطع چیمپئنز لیگ ٹی 20 (سی ایل ٹی 20) سے متاثر ایونٹ ہے۔
اس ایونٹ میں دنیا بھر میں منعقد ہونے والی صفِ اول کی فرنچائز لیگر سے چیمپئنز ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔ ان لیگز میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)، بِگ بیش لیگ (بی بی ایل) ایس اے 20 اور دی ہنڈریڈ شامل ہیں۔
اگرچہ کو اس کو سی ایل ٹی 20 کے طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے، لیکن نئے ورژن میں بڑے پیمانے پر نمائندگی، زیادہ مفاد اور عالمی سطح پر ایک بڑی آڈینس متوقع ہے۔
سی ایل ٹی 20 کے منقطع ہونے کے بعد سے ٹی 20 میں واضح اضافہ ہوا ہے اور تقریباً ہر بڑا کرکٹنگ ملک اپنی کامیاب فرنچائز منعقد کرا رہا ہے۔
بی سی سی آئی اور ای سی بی سمیت ٹاپ کرکٹ بورڈ اس کلب چیمپئن شپ کی واپسی کی حمایت میں ہیں۔ آئی سی سی چیئرمین جے شاہ بھی اس اقدام کے حق ہیں۔ جبکہ انگلش کرکٹ بورڈ کے سی ای او رچرڈ گولڈ نے اس بات کی تصدیق کہ منصوبہ حتمی مراحل میں اور خواتین کے ایڈیشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کرکٹ میں سیاست، مودی سرکار نے بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی کردیا
بھارتی کرکٹ ٹیم کا اگلے ماہ بنگلہ دیش کا مجوزہ دورہ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ بھارتی حکومت کی ہدایت پر کیا گیا جس نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو سیاسی کشیدگی کے پیش نظر دورہ منسوخ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
یہ دورہ 17 سے 31 اگست تک ہونا تھا جس میں تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شامل تھے۔
بی سی سی آئی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سیریز کی تیاریوں کا آغاز کر دیا تھا جس میں میڈیا رائٹس کی فروخت بھی شامل تھی، لیکن اب یہ عمل روک دیا گیا ہے، براڈکاسٹرز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے کہ سیریز اب طے شدہ شیڈول کے مطابق نہیں ہو رہی۔