ومبلڈن ٹینس: روس کی میرا آندریوا کا بڑا خواب پورا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
ومبلڈن گرینڈ سلیم ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی میرا آندریوا کا خواب پورا ہو گیا۔
روس کی 18 سالہ ٹینس اسٹار میرا آندریوا کی ٹینس لیجنڈ راجر فیڈرر کو دیکھنے کی خواہش تھی۔
پری کوارٹر فائنل میں راجر فیڈرر نے میرا آندریو کا میچ دیکھا، میچ دیکھنے کے لیے رائل باکس میں راجر فیڈرر بھی موجود تھے۔
میرا آندریوا نے کہا کہ میں نے بہت کوشش کی کہ میں رائل باکس میں نہ دیکھوں کیونکہ مجھے اندازہ تھا کہ اگر رائل باکس میں دیکھا تو میرا فوکس کھو جائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ راجر فیڈرر نے میرا میچ دیکھا۔
میرا آندریوا نے مزید کہا کہ خواب تھا کہ زندگی میں راجرفیڈرر کو دیکھوں جب دیکھا تو نروس ہوگئی۔
واضح رہے کہ میرا آندریوا نے پہلی مرتبہ سینٹر کورٹ پر ومبلڈن ڈبیو کیا اور وہ 2007ء کے بعد ومبلڈن کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی کم عمر ترین کھلاڑی ہیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میرا آندریوا راجر فیڈرر
پڑھیں:
غریب کا علاج خواب بن گیا، صحت کی سہولیات مزید مہنگی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملک بھر میں علاج معالجے کے اخراجات میں ہوشربا اضافہ غریب عوام کے لیے صحت کی بنیادی سہولیات بھی خواب بنتا جا رہا ہے۔ مہنگی دوائیں، بڑھتی کلینک فیسیں اور اسپتالوں کے اخراجات نے شہریوں کی مشکلات دوچند کر دی ہیں۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ادویات کی قیمتوں میں 15.30 فیصد کا غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی عرصے میں ڈینٹل سروسز کی لاگت 26.66 فیصد بڑھ گئی، جبکہ میڈیکل ٹیسٹس 6.99 فیصد اور اسپتالوں کی دیگر سہولیات 8.3 فیصد مہنگی ہوچکی ہیں۔
جون کے مہینے میں بھی صحت کی سہولیات مزید مہنگی ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق جون میں ادویات کی قیمتوں میں 0.63 فیصد اور مجموعی صحت سہولیات میں 0.99 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیاد پر صحت کے شعبے میں مہنگائی کی شرح 12.63 فیصد رہی۔
ڈاکٹروں کی کلینک فیسوں میں بھی اضافہ جاری ہے۔ جون کے دوران کلینک فیسوں میں 1.32 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ پچھلے بارہ ماہ میں کلینک فیسیں 12.80 فیصد تک بڑھ چکی ہیں۔
ڈینٹل سروسز کی بات کریں تو جون میں ان کی قیمتیں 1.54 فیصد مزید بڑھ گئیں، جس کے بعد سالانہ بنیاد پر ان میں مجموعی اضافہ 26.66 فیصد تک جا پہنچا۔
رپورٹ یہ بھی بتاتی ہے کہ میڈیکل ٹیسٹ کی فیسیں جون میں 1.52 فیصد مہنگی ہوئیں اور سالانہ بنیاد پر ان میں 6.99 فیصد اضافہ ہوا۔ اسپتالوں کی سہولیات جون میں 1.27 فیصد مہنگی ہوئیں اور سال کے دوران ان کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 8.30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت صحت کے شعبے میں اصلاحات لانے اور قیمتوں میں کمی کے اقدامات کرے، کیونکہ مہنگے علاج نے عام آدمی کو دوا اور ڈاکٹر دونوں سے دور کردیا ہے۔