نادرا دفاتر کے باہر PAK-ID موبائل ایپ کے ذریعے شہریوں کے ساتھ فراڈ، انتباہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نادرا نے ملک بھر کے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کرتے ہوئے انہیں جعلسازوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ نیشنل ایڈوانس ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی نے اپنے اعلامیہ میں شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کچھ افراد نادرا دفاتر کے باہر غیر قانونی طور پر شہریوں کو PAK-ID موبائل ایپ کے ذریعہ درخواستوں کی تیاری میں مدد دینے کے عوض پیسے وصول کر رہے ہیں جو مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔ نادرا کی تمام خدمات کی فیس سرکاری طور پر مقرر ہے اور کسی غیر مجاز کو پیسے وصول کرنے کا اختیار نہیں۔ نادرا کی جانب سے شہریوں کو ایسے عناصر سے ہوشیار رہنے ہدایت کی ہے اور کہا ہے کسی بھی فرد کو نادرا سے متعلق درخواست کے لیے پیسے نہ دیں، صرف نادرا دفاتر، ویب سائٹ یا PAK-ID ایپ کے ذریعہ درخواست دیں۔
عبدالستار ایدھی جیسے لوگ انسانیت کی معراج اور معاشرے کی خوبصورتی ہیں، مریم نواز
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
فیصل آباد میں اربوں کے آن لائن مالیاتی فراڈ کا نیٹ ورک پکڑا گیا، 149 افراد گرفتار
فیصل آباد میں اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ کا نیٹ ورک پکڑا گیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے حکام کےمطابق سابق چیئرمین فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی رہائش گاہ پر کارروائی کی گئی۔
این سی سی آئی اے کے مطابق رہائش گاہ پر کال سینٹر بنایا گیا تھا، جہاں سے عوام کو دھوکا دے کر رقم بٹوری جارہی تھی۔ کارروائی میں آن لائن فراڈ کرنے والے 149 غیر ملکی اور ملکی افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار شدگان میں افریقی اور ایشیائی ملکوں کے مرد اور خواتین شامل ہیں، ان میں 131 مرد اور 18 خواتین ہیں۔
حکام کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سرلی والا میں بنے کال سینٹر سے یہ گروہ سوشل میڈیا پر سادہ لوح افراد کو پیغامات بھیج کر آن لائن سرمایہ کاری پر راغب کیا کرتا تھا، اس گروہ کا ہدف زیادہ تر بیرونِ ملک مقیم لوگ بنے ہیں۔
انٹیلی جنس اطلاعات پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ چھاپا مارا، 7 مقدمات درج کرلیے گئے، مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔