ڈیزل منہگا ہونے پر کرایوں میں اضافے پر غور کر رہے ہیں، ریلوے حکام
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزل مہنگا ہونے پر کرایوں میں اضافے پر غور کر رہے ہیں۔
لاہور سے ریلوے حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ریلوے کو شدید مالی نقصان کاسامنا ہے، اضافی بوجھ مسافر اور مال بردار ٹرینوں پر ڈالنا پڑے گا۔
ریلوے حکام کے مطابق کوشش ہے کہ مسافر ٹرینوں پر کم اور مال بردار ٹرینوں پر زیادہ بوجھ ڈالا جائے، ہماری کمیٹی جلد فیصلہ کرے گی کہ کرایوں میں کتنا اضافہ ہوگا۔
ریلوے حکام کے مطابق 18جون کو مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ریلوے حکام کرایوں میں
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 12 روپے 84 پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 272 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھتے ہوئے 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر رکھی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 19 پیسے کمی کی گئی ہے اور اب یہ 178 روپے 27 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل 8 روپے 20 پیسے سستا ہونے کے بعد 162 روپے 37 پیسے فی لیٹر مقرر کردیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔