پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے کرایوں میں کتنا اضافہ ہوا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 36 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا ہے، اس اضافے کے فوری بعد ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز نے بھی بسوں کے کرایوں میں 5 سے 8 فیصد تک کا اضافہ کر دیا ہے، اس کے علاوہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔
اسلام آباد سے براستہ موٹر وے لاہور جانے والی بسوں کا کرایہ 1800 سے بڑھ کر 2 ہزار روپے ہو گیا ہے، جبکہ اسلام آباد سے کراچی کا کرایہ ساڑھے 6 ہزار روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 300 روپے ہو گیا ہے، اسلام آباد سے ملتان کا کرایہ 2600 سے بڑھ کر 2800 روپے ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ لوکل ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، سٹاپ سے سٹاپ کرایہ میں 10 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جبکہ رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیورز نے بھی پیٹرول مہنگا ہونے کے باعث کرایوں میں 50 سے 100 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
راولپنڈی اور اسلام آباد سے ملک کے دیگر حصوں میں اشیائے خورونوش سپلائی کرنے والی ڈوگر گڈز سپلائی کمپنی نے وی نیوز کو بتایا کہ مال بردار گاڑیاں ڈیزل پر چلتی ہیں اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے، لیکن چونکہ آج کل کاروباری حالات اچھے نہیں ہیں اس لیے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ آج کل بہت سی گاڑیاں اڈوں پر دستیاب ہیں اس لیے کوئی بھی گاڑی کم کرایہ پر بھی جانے کے لیے تیار ہو جاتی ہے، کرایہ بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے، البتہ گاڑیاں کم ہونے کی صورت میں کرایہ ضرور بڑھ جاتا ہے اور 1 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ کر 1 لاکھ 53 ہزار تک ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ برقرار
دال اور چاول کے کاروبار سے وابستہ آڑھتی سردار عمیر حیدر نے وی نیوز کو بتایا کہ ملک بھر میں چاول اور دالوں کی قیمتوں میں 10 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، تاہم اب ڈیزل مہنگا ہونے سے اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ پہلے کراچی سے دال اور چاول کا فی من کرایہ 1 ہزار روپے تک تھا جو کہ اب بڑھ کر 1100 روپے ہو گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام آباد سے اضافہ ہوا ہے کرایوں میں سے بڑھ کر اضافہ ہو کا اضافہ
پڑھیں:
ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا
ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)ملک میں مہنگائی کی رفتار کی شرح میں پھر سے مسلسل اضافے کا رجحان شروع ہوگیا ہے اور ہفتہ وار مہنگائی میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، حالیہ ہفتے مہنگائی کی رفتار کی شرح میں 0.31 فیصد اضافہ ہوا اور سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح 2.21 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریارت کی جانب سے جاری مہنگائی کی ہفتہ واررپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے ٹماٹر، چکن، انڈے، پیاز، لہسن، گندم کا آٹا، گڑ، دال ماش اور لکڑی مہنگی ہوئی جبکہ کیلے، آلو، دال چنا، مونگ، مسور، گھی، نمک، چاول، ایل پی جی سستی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 10 روپے 42 پیسے فی کلو، چکن 19 روپے 67 پیسے، انڈے فی درجن 6 روپے 19 پیسے مہنگے ہوئے۔
ایک ہفتے کے دوران چینی فی کلو 52 پیسے تک مہنگی ہوگئی، گزشتہ ہفتے کے دوران گندم کا آٹا 21 روپے 18 پیسے فی تھیلا مہنگا ہوا، حالیہ ایک ہفتے کے دوران کیلے فی درجن تقریبا 4 روپے سستے ہوئے، ایک ہفتے کے دوران آلو ایک روپے 37 پیسے، ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 10 روپے 39 پیسے سستا ہوا۔اسی طرح دال مسور، چنے، چاول اور نمک بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں جبکہ تازہ دودھ، دہی، سگریٹ، بریڈ سمیت 25 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے سالانہ بنیاد پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.31فیصداضافے کے ساتھ 2.22فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.33 فیصداضافے کے ساتھ2.99فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لییمہنگائی میں اضافے کی رفتار0.31 فیصداضافے کے ساتھ2.47فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.33فیصد اضافے کے ساتھ2.15فیصد رہی۔مزید بتایا گیا کہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.31 فیصدکمی کے ساتھ 1.46فیصد رہی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے دوبارہ حلف لینے کا فیصلہ کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے دوبارہ حلف لینے کا فیصلہ وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم سے رابطہ،سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کارروائیوں کی ہدایت وزیراعظم سے بنگلادیشی ہائی کمشنر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق وزیر داخلہ سے اعلی سطح امریکی وفد کی ملاقات، انسداد دہشتگردی سمیت مختلف امور پر اتفاق خیبرپختونخوا میں سیلاب سے جانی نقصان پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کل سوگ کا اعلان عدالت نے اے ڈی سی آر سیالکوٹ محمد اقبال کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم