ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کا دورۂ امریکا، اہم سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو امریکا کے دورے پر موجود ہیں۔
ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو نے امریکا میں اہم سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔
ایئر فورس کے ترجمان کے مطابق ایئر چیف کی امریکی حکام سے ملاقاتوں میں اہم علاقائی اور عالمی اسٹریٹیجک امور پر گفتگو ہوئی۔
ظہیر بابر سدھو گزشتہ دس سال میں امریکا کا سرکاری دورہ کرنے والے پاک فضائیہ کے پہلے سربراہ ہیں۔
ایئر چیف ظہیر بابر سدھو کی امریکی ایئر فورس کی سیکریٹری کیلی ایل سیبلٹ سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ظہیر بابر سدھو ایئر چیف
پڑھیں:
امریکا میں شٹ ڈاؤن سےساڑھے 7 لاکھ سرکاری ملازمین فارغ،ناسا بھی بند ہوگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک: امریکا میں شٹ ڈاؤن کے بعد عالمی مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی جس کی وجہ سے وال اسٹریٹ فیوچرز اور ڈالر نیچے آگئے۔
امریکی شٹ ڈاؤن کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سونا 3 ہزار 895 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہونے لگا۔ شٹ ڈاؤن کے باعث امریکی روزگار رپورٹ بھی تاخیر کا شکار ہے، 7 لاکھ 50 ہزار سرکاری ملازمین فارغ ہوگئے، یومیہ 400 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی سینیٹ میں حکومتی فنڈنگ سے متعلق بل منظور نہ ہونے کے بعد امریکا میں شٹ ڈاؤن ہو گیا۔ شٹ ڈاؤن کے باعث ناسا بند کر دیا گیا اور اس متعلق ناسا کی ویب سائٹ پر شٹ ڈاؤن کا اعلان جاری کیا گیا ہے۔
ناسا کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث ایجنسی مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔ ناسا کے 18ہزار 218 ملازمین میں سے 15ہزار 94فارغ ہو گئے۔ 83 فیصد سے زائد اسٹاف کوجبری رخصت پربھیج دیا گیا۔