جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی نے بابر اعظم کا اہم ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (اسپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں قومی کرکٹر بابراعظم کا ریکارڈ توڑ دیا۔ذرائع کے مطابق فاف ڈوپلیسی مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ 8 سنچریاں بنانے والے کپتان بن گئے۔جنوبی افریقی کرکٹر نے امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں ٹیکساس سپر کنگز کی جانب سے ترپن گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیلی۔ڈوپلیسی کی دھواں دھار اننگز میں 5 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔یہ میجر لیگ میں سان فرانسسکو یونی کارنز کے بعد اس سال ان کی دوسری سنچری ہے۔ اس اننگز کے ساتھ ڈوپلیسی 40 برس کی عمر کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔انہوں نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکی شہری کا داڑھی کی طویل چٹیا بنانے کا انوکھا ریکارڈ
امریکا میں ایک شہری نے 3 فٹ اور 6 انچز کی ریکارڈ لمبائی تک داڑھی کی چٹیا بڑھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
2015 میں کیلیفورنیا سے امریکی ریاست الاباما کے شہر برمنگھم منتقل ہونے والے رُڈولف مارٹینو نے یہ ریکارڈ اپنی داڑھی کی چٹیا دنیا کی سب سے پستہ قد خاتون سے بھی ایک فٹ زیادہ بڑھا کر اپنے نام کیا۔
رُڈولف کا گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اپنی داڑھی کو دو ہفتوں میں ایک بار دھوتے ہیں اور اس کو مکمل خشک میں دو یا تین لگ سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں ان کا اپنے بال یا داڑھی تراشنے کا کوئی ارادہ نہیں ہیں۔