بنگلا دیش کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹی 20 ٹیم کا انتخاب، شاداب باہر
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز میں ہونے والی سیریز میں تین ون ڈے میچز یا تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، اس کا حتمی فیصلہ تاحال باقی ہے۔ تاہم، پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی منظوری کے بعد ممکنہ اسکواڈ کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔
لیگ اسپنر شاداب خان فٹنس مسائل کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہیں کندھے کی تکلیف کا سامنا ہے، اور ممکنہ طور پر سرجری کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی مشاورت سے نوجوان کھلاڑیوں کو ترجیح دیتے ہوئے اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 7 جولائی سے کراچی میں لگایا جائے گا، جبکہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن 6 جولائی کو پاکستان پہنچیں گے۔
قومی ٹیم 16 جولائی کو ڈھاکہ روانہ ہوگی، جہاں 20، 22 اور 24 جولائی کو تین میچز کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد ٹیم امریکہ روانہ ہوگی، جہاں تین ٹی ٹوئنٹی میچز اور اس کے بعد ون ڈے میچز طے ہیں۔
دریں اثنا، پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے کہ مجوزہ ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تبدیل کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔