ژوب ؛ تیزی رفتاری کے باعث مسافر بس اُلٹ گئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
ژوب(نیوز ڈیسک) اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس قومی شاہراہ قلعہ شیرک کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی ۔
بس تیزی رفتاری کے باعث المصطفی بس کا ٹائر برسٹ ہونے سے بس روڈ کے کنارے اُلٹ گی۔ حادثے کے باعث بس میں سوار ایک مسافر جاں بحق ہوگیا، جبکہ متعدد مسافر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
جاں بحق ہونے والے مسافر کی شناخت، فیاض احمد ولد سکندر جان سکنہ ضلع چترال سے بتائی گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ضلعی اتظامیہ نے لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال ژوب منتقل کردیا۔
مزیدپڑھیں:الیکشن کمیشن فیصلہ؛ کس جماعت کی کتنی مخصوص نشستیں بحال ہوئیں؟
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی میں ایک اور نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق
کورنگی میں ٹریفک حادثے کے دوران موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی ڈھائی نمبر پل کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ زوہیب کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔