City 42:
2025-11-19@06:24:03 GMT

ژوب ؛ تیزی رفتاری کے باعث مسافر بس اُلٹ گئی

اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT

سٹی 42 : اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس قومی شاہراہ قلعہ شیرک کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی ۔ 

بس تیزی رفتاری کے باعث المصطفی بس کا ٹائر برسٹ ہونے سے بس روڈ کے کنارے اُلٹ گی۔ حادثے کے باعث بس میں سوار  ایک مسافر جاں بحق ہوگیا، جبکہ متعدد مسافر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ 

جاں بحق ہونے والے مسافر  کی شناخت، فیاض احمد ولد سکندر جان سکنہ ضلع چترال سے بتائی گئی ہے۔ 

سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری  

اطلاع ملتے ہی ضلعی اتظامیہ نے لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال ژوب منتقل کردیا۔ 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

ہندوکش، قراقرم، ہمالیہ کے گلیشیئرز پگھل رہے ہیں: ڈاکٹر مصدق ملک

مصدق ملک—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہندوکش، قراقرم اور ہمالیہ کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔

کوپ تھرٹی کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر مصدق ملک نے پاکستان کی طرف سے فوری عالمی تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ گلیشیئرز تیزی سے سکڑنے کے باعث پاکستان کی آبی سلامتی خطرے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوکش، قراقرم، ہمالیہ کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، پہاڑی بستیاں آفات کی فرنٹ لائن پر کھڑی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دریائے سندھ کا بہاؤ بدلنے سے کروڑوں افراد خطرے میں ہیں، موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملکوں کے تحفظ کے لیے عالمی برآدری کو آگے آنا چاہیے۔

اُن کا کہنا ہے کہ عالمی درجۂ حرارت میں اضافہ گلیشیئرز کےلیے تباہ کن ثابت ہو رہا ہے، جو ملک اس میں اضافے کے ذمے دار ہیں انہیں زیادہ حصہ لینا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں حیران کن 40 فیصد تیزی کیسے آئی؟ بلومبرگ کی تازہ رپورٹ
  • لاہور:  نجی سوسائٹی میں کم عمر ڈرائیور نے تیز رفتاری کرتے ہوئے فیملی کو کچل دیا 
  • مدینہ بس حادثہ، جاں بحق ہونے والے تمام عمرہ زائرین میں واحد بچ جانے والا مسافر کون ہے؟
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ
  • اینڈرائیڈ اسمارٹ فون کی سست رفتاری کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس میں 400 پوائنٹس سے زائد اضافہ
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
  • پاکستان کی آبی سلامتی کو خطرہ، دنیا مدد کرے: مصدق ملک
  • شجاع آباد: مسافر بس کی موٹر سائیکلوں کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق
  • ہندوکش، قراقرم، ہمالیہ کے گلیشیئرز پگھل رہے ہیں: ڈاکٹر مصدق ملک