پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا ایک اور نیا ریکارڈ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین پر پہنچ گیا۔
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے نئے ریکارڈز بنے کا سلسلہ جاری، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کی رواں مالی سال کے دوسرے روز بھی اونچی اڑان ،آج انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 704 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 28 ہزار 904 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے سبب زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس کی بلندی کے نئے ریکارڈز قائم ہوئے تھے، جس میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 27 ہزار، ایک لاکھ 28 ہزار اور ایک لاکھ 29 ہزار پوائنٹس کی سطحیں عبور کرگیا تھا۔ آج مسلسل دوسرے دن اسٹاک مارکیٹ میں جاری کاروبار میں ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے اورانڈیکس مسلسل اضافے کے ساتھ 1387 پوائنٹس کی تیزی کے نتیجے میں ایک لاکھ 29 ہزار 587 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔ واضح رہے کہ منگل کے روز بازارِ حصص میں مجموعی طور پر 2572 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 28 ہزار 199 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پوائنٹس کی ایک لاکھ کی بلند
پڑھیں:
آسٹریلیا کے مشرقی ساحل کے قریب زلزلہ، گیارہ ہزار املاک بجلی سے محروم
سڈنی (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر 4.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں تقریباً گیارہ ہزار گھروں اور عمارتوں کی بجلی منقطع ہو گئی۔
جیو سائنس آسٹریلیا کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ ماہرین کے مطابق یہ گزشتہ 50 برسوں میں کوئنز لینڈ کے ساحلی علاقے میں آنے والا سب سے طاقتور زلزلہ ہے۔
اس سے قبل 1988 میں آسٹریلیا میں سب سے بڑا زلزلہ شمالی علاقے کے ٹینینٹ کریک میں آیا تھا جس کی شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی تھی اور اس جھٹکے سے ایک بڑی گیس پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
Post Views: 7