ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل نے ماضی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل کی ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نشریات نے ماضی کے سارے ویوورشپ ریکارڈ توڑ دیے۔
لارڈز کے تاریخی میدان میں 11 سے 14 جون تک کھیلا گیا فائنل اسٹار اسپورٹس نیٹورک پر انڈیا کے بغیر کھیلے گئے ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹیسٹ بن گیا۔
آفیشل اعداد و شمار کے مطابق ٹی وی پر فائنل کے 2.
ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کو 22 کروڑ 50 لاکھ افراد نے دیکھا۔ یہ تعداد 2023 میں آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان اوول میں کھیلے گئے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے سائیکل کے فائنل کے برابر ہے۔
جبکہ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 9 ہزار 227 افراد نے شرکت کی۔
آئی سی سی چیئرمین جے شاہ نے فائنل کے اس تعداد میں دیکھے جانے کو ٹیسٹ کرکٹ کی دیرپا مقبولیت قرار دیا۔
واضح فائنل میں جنوبی افریقا نے چوتھی اننگز میں ایڈن مارکرم کے شاندار 136 رنز کی بدولت آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر 27 برس کوئی آئی سی سی ٹائٹل نام کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹیسٹ چیمپئن شپ
پڑھیں:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹرافی کی رونمائی کی اور اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
ٹرافی کی رونمائی ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی
ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25… pic.twitter.com/jw64f4bqZp
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ یہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔
اس سے قبل اس گراؤنڈ میں محدود اوورز کے انٹرنیشنل میچز سمیت ریجنل فرسٹ کلاس میچز کھیلے جا چکے ہیں۔