آسٹریلوی اسپنر نیتھن لائن ٹیم کی جیت کے بعد گانا گانے کی ذمہ داری سے سبکدوش
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
آسٹریلوی اسپنر نیتھن لائن ’سانگ ماسٹر‘ کی ذمہ داری سے سبکدوش ہوگئے۔
آسٹریلوی اسپنر نیتھن لائن نے ٹیم کی فتح کے بعد گایا جانے والا روایتی نغمہ "انڈر دی سدرن کراس آئی اسٹینڈ" گانے کی ذمہ داری اب وکٹ کیپر ایلکس کیری کے حوالے کر دی ہے۔
تاہم انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اہداف میں اب بھی بھارت اور انگلینڈ میں سیریز جیتنا شامل ہے۔
نیتھن لائن کو یہ روایت مائیک ہسی سے 2013 میں ملی تھی جب ہسی نے سری لنکا کے خلاف ریٹائرمنٹ لی۔ تب لائن اپنے 18ویں ٹیسٹ میں تھے۔ وہ آسٹریلیا کی تاریخ میں سب سے طویل عرصہ تک "سانگ ماسٹر" رہنے والے کھلاڑی بنے۔
انہوں نے یہ ذمہ داری 12 سے 13 سال تک نبھائی اور ان 119 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم نے 67 فتوحات حاصل کیں۔ ان کے یادگار لمحات میں فل ہیوز کی وفات کے بعد ایڈیلیڈ اوول میں بھارت کے خلاف جیت کے بعد گایا گیا نغمہ اور 2013-14 کی ایشز میں 5-0 کی جیت شامل ہیں۔
نیتھن لائن کا کہنا تھا کہ یہ میری کرکٹ کیریئر کے سب سے خاص لمحات میں سے ایک رہا ہے لیکن اب وقت ہے کہ یہ ذمے داری کسی اور کو دی جائے اور میں سمجھتا ہوں کہ ایلکس کیری اس کے لیے بہترین امیدوار ہیں۔
یہ ذمہ داری کیری کو باقاعدہ طور پر بارباڈوس میں دوسرے دن کے کھیل کے بعد ایک خط کے ذریعے سونپی گئی۔
نیتھن لائن نے واضح کیا کہ ان کا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں بلکہ وہ اگلے کم از کم دو سال مزید کھیلنے اور بھارت و انگلینڈ میں سیریز جیتنے کے خواہشمند ہیں۔
لائن نے کہا کہ میری ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ بھارت اور انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز جیتوں، اور وہ موقع ہمیں آئندہ کچھ برسوں میں دوبارہ ملے گا۔ ابھی ہمارا فوکس ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ میچز پر ہے، پھر ہوم سمر اور ایک اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل بھی ہدف میں شامل ہے۔
اگر نیتھن لائن موجودہ رفتار سے وکٹیں لیتے رہے تو وہ 600 سے زائد ٹیسٹ وکٹیں حاصل کر سکتے ہیں، اور شاید شین وارن کے 708 وکٹوں کے ریکارڈ کے قریب بھی پہنچ جائیں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ وارنی میرے لیے اب بھی سب سے عظیم بولر ہیں، میں خوش نصیب ہوں کہ ایک شاندار بولنگ اٹیک کا حصہ ہوں اور اپنی ٹیم کے لیے کردار ادا کر رہا ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں اب تک کھیل رہا ہوں۔
نیتھن لائن اس وقت آسٹریلیا کے ان دو کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو 2012 کے دورہ ویسٹ انڈیز کا بھی حصہ تھے، دوسرے کھلاڑی مچل اسٹارک ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی باضابطہ رونمائی کر دی گئی۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روومن پاول نے مشترکہ طور پر سیریز کی ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔ تقریب ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوئی، جہاں دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی
ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25… pic.twitter.com/jw64f4bqZp
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 24, 2026
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں سیریز کے آغاز سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہیں اور شائقین کو دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز نہ صرف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تناظر میں اہمیت رکھتی ہے بلکہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی کارکردگی بھی شائقین کی توجہ کا مرکز رہے گی۔ پاکستانی ٹیم سیریز میں عمدہ آغاز کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر کامیابی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ میزبان ٹیم بھی ہوم گراؤنڈ کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برائن لارا پاکستان ٹرافی ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز