نیتھن لیون نے آسٹریلوی ٹیم کے سانگ ماسٹر سے ریٹائرمنٹ لے لی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سڈنی: آسٹریلیا کے تجربہ کار آف اسپنر نیتھن لیون نے ٹیم میں ایک منفرد اور برسوں پرانی روایت کا باب بند کر دیا ہے، جس کے تحت وہ ہر فتح کے بعد وکٹری سونگ کی قیادت کرتے تھے۔ تاہم اُنہوں نے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے کو اُن کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہ سمجھا جائے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کی فتوحات کے بعد ٹیم ایک خاص ترانہ گاتی ہے، جسے لیڈ کرنے کی روایت مائیک ہسی کے بعد نیتھن لیون نے سنبھالی تھی۔ لیون یہ ذمے داری گزشتہ 12 برس سے انجام دے رہے تھے اور اب انہوں نے یہ فریضہ وکٹ کیپر بلے باز ایلکس کیری کو سونپ دیا ہے۔
ایک انٹرویو میں نیتھن لیون نے کہا کہ یہ میری زندگی کا یادگار اور اعزاز بھرا مرحلہ رہا، لیکن وقت آگیا ہے کہ یہ ذمے داری ایک اور ساتھی کو منتقل کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایلکس کیری اس کردار کے لیے نہایت موزوں اور جذباتی انداز میں ٹیم کے ساتھ جُڑے ہوئے ہیں، خواہش تھی کہ اگر آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لیتا تو وہ تب ہی یہ ذمے داری کسی اور کو سونپ دیتا مگر اب ویسٹ انڈیز سیریز میں یہ فیصلہ کیا۔
نیتھن لیون نے ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے دو ٹوک کہا کہ میں ریٹائر نہیں ہو رہا۔ میری نظریں اب بھی بھارت اور انگلینڈ میں جیت پر ہیں اور میں اگلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کھیلنے کے لیے پُرعزم ہوں۔
یاد رہے کہ نیتھن لیون اب تک 138 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں اور اپنی اسپن بولنگ سے کئی یادگار لمحات تخلیق کیے ہیں۔ وہ آسٹریلیا کی کرکٹ تاریخ کے اہم ستونوں میں شمار ہوتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیٹ کمنز کی بیگی گرین کیپ ویسٹ انڈیز میں گم ہوگئی
کراچی:آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی بیگی گرین کیپ ویسٹ انڈیز میں گم ہوگئی، وہ برج ٹاؤن میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے 24 گھنٹے قبل کیپ کھو بیٹھے۔
سیریز سے قبل کیریبیئن ہم منصب روسٹن چیس کے ہمراہ ٹرافی فوٹوشوٹ کے موقع پر انہوں نے نئی بیگی گرین پہن رکھی تھی، میچ شروع ہوا تو ان کے سر پر 2011 میں ملنے والی پرانی کیپ موجود تھی۔
کمنز نے بعد میں انکشاف کیا کہ انہوں نے جو کیپ ایک دن قبل پہن رکھی تھی وہ گم ہوگئی اور آخری اطلاعات تک انھیں کیپ واپس نہیں ملی تھی۔
اس سے قبل گذشتہ برس نیو ایئر ٹیسٹ سے قبل سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی بھی کیپ گم ہوگئی تھی، جس پر ملک بھر میں تلاش شروع کی گئی تھی مگر بعد ازاں وہ ان کے ہی سامان سے برآمد ہوئی تھی۔
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعرات سے سینٹ جارج میں شروع ہوگا۔