پیٹ کمنز کی بیگی گرین کیپ ویسٹ انڈیز میں گم ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
کراچی:
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی بیگی گرین کیپ ویسٹ انڈیز میں گم ہوگئی، وہ برج ٹاؤن میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے 24 گھنٹے قبل کیپ کھو بیٹھے۔
سیریز سے قبل کیریبیئن ہم منصب روسٹن چیس کے ہمراہ ٹرافی فوٹوشوٹ کے موقع پر انہوں نے نئی بیگی گرین پہن رکھی تھی، میچ شروع ہوا تو ان کے سر پر 2011 میں ملنے والی پرانی کیپ موجود تھی۔
کمنز نے بعد میں انکشاف کیا کہ انہوں نے جو کیپ ایک دن قبل پہن رکھی تھی وہ گم ہوگئی اور آخری اطلاعات تک انھیں کیپ واپس نہیں ملی تھی۔
اس سے قبل گذشتہ برس نیو ایئر ٹیسٹ سے قبل سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی بھی کیپ گم ہوگئی تھی، جس پر ملک بھر میں تلاش شروع کی گئی تھی مگر بعد ازاں وہ ان کے ہی سامان سے برآمد ہوئی تھی۔
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعرات سے سینٹ جارج میں شروع ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گم ہوگئی
پڑھیں:
اظہر محمود کو پی سی بی میں نیا عہدہ مل گیا
لاہور:پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کو قائم مقام ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔
اظہر محمود کی پہلی اسائمنٹ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہوگی۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق اظہر محمود اپنے موجودہ معاہدے کے اختتام تک اس عہدے میں کام کریں گے۔ پی سی بی حکام کو یقین ہے کہ اظہر محمود کی زیر نگرانی پاکستان ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔
اکتوبر نومبر میں جنوبی افریقی کی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ دو میچز پاکستان میں طے ہیں، جن کے لیے اطہر محمود ٹیم تیار کریں گے۔
اظہر محمود قومی ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد طویل عرصے سے ٹیم کے اسٹریٹجک کور کا ایک اہم حصہ رہے ہیں۔