ہنزہ میں بولی جانے والی بروشسکی میں پہلی فیچر فلم تیار ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
معدومیت کے خطرے سے دوچار پاکستان میں بولی جانے والی 70 سے زائد زبانوں میں سے ایک ’بروشسکی‘ پر پہلی فیچر فلم تیار ہوگئی۔
ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق ‘ہن دن’ نامی یہ فلم پاکستان میں بروشسکی میں بنائی گئی پہلی فیچر فلم ہے۔
اقوام متحدہ نے بروشسکی کو دنیا کی معدوم ہوتی ہوئی زبانوں میں شامل کیا ہے۔ فلم بنانے کا مقصد برشسکی کی بقا اور اس زبان کو فروغ دینا ہے۔
گلگت بلتستان کے جنت نظیر علاقے ہنزہ میں بولی جانے والی خوبصورت بولی بروشسکی میں بنائی گئی اس فلم کے مصنف و ہدایتکار کرامت علی ہیں۔
کرامت علی کا کہنا ہے کہ ہن دن کی کہانی صدیوں پرانی ایک لوک داستان پر مبنی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس فلم میں آئی بیکس اور اس کے بچے کی اس وقت کی گفتگو دکھائی گئی ہے جب ایک شکاری ان کا شکار کرنے وہاں پہنچتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس فلم کی کہانی اسی لوک داستان کے گرد گھومتی ہے۔
فلم کی پروڈیوسر نیلوفر کرامت اس فلم کے بارے میں کہتی ہیں کہ اس فلم کے تقریباً ٹیم ارکان مقامی ہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کے اداکاروں کی زبان، رہن سہن وغیرہ سب اسی علاقے سے تعلق رکھتا ہے۔
فلم کی مرکزی اداکارہ منیرہ شاہ ہیں جو بروشسکی میں بنائی گئی پہلی فلم میں کام کرنے کو اپنے لیے ایک اعزاز سمجھتی ہیں۔
منیرہ شاہ نے کہا کہ پہاڑ صرف خوبصورتی کی علامت نہیں ہوتے بلکہ یہ ایک چیلنج بھی ہوتے ہیں لہٰذا کام (شوٹنگ) کے دوران ہمیں چیلنجز کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے یہ کردار ملا اور میں سمجھتی ہوں کہ میں نے اس (کردار) کے ساتھ انصاف کیا ہے۔
فلم کے مرکزی اداکار (ہیرو) الہان القدرت اس فلم کو انسان کے لیے فطرت سے جڑے رہنے کی تلقین کا پیغام قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان کا رول شکاری کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کا بنیادی پیغام یہ ہے کہ اگر ہم فطرت کو نقصان پہنچائیں گے تو اس کا منفی اثر ہم پر بھی پڑے گا۔
اس فلم کی کراچی میں ایک تقریب کے دوران نمائش کی گئی جس کو تمام لوگوں نے بیحد سراہا۔ کراچی میں مقیم بروشسکی بولنے والے افراد نے بالخصوص بیحد مسرت کا اظہار کیا کہ انہیں بالآخر اپنی مادری زبان میں ایک فلم دیکھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بروشسکی بروشسکی فلم گلگت بلتستان ہنزہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بروشسکی بروشسکی فلم گلگت بلتستان بروشسکی میں انہوں نے فلم کے کی میں فلم کی اس فلم
پڑھیں:
مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
عالمی ادارہ ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت میں غیر سرکاری تنظیموں اور تنقیدی آوازوں کو دبانےکا مذموم منصوبہ سامنے لے آیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت8انسانی حقوق کی تنظیموں نے فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ کے قواعد میں کی جانے والی ترمیم واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کےمطابق بھارت کے نئےغیرملکی فنڈنگ قوانین، سول سوسائٹی پر سخت نگرانی اورتنظیم سازی کی آزادی کے حق کو دبا رہے ہیں۔
انسانی حقوق،پالیسی تحقیق،عوامی شعور،قانونی اصلاحات اورحکومتی احتساب پرکام کرنے والی ہزاروں تنظیمیں زد میں آئیں گی ، بھارت کے قوانین عالمی اصولوں کیخلاف ہیں جن کے ذریعے این جی اوز پرغیر ضروری اور حد سے زیادہ پابندیاں عائد کی گئیں۔
بھارتی حکومت گزشتہ ایک دہائی میں انسانی حقوق کی 22 ہزار 498تنظیموں کی رجسٹریشن منسوخ کر کےانہیں کام سے روک چکی ، اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے بھی 2016میں این جی اوز پر پابندیوں کے کالے قوانین کو ختم کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کے مطابق بھارتی حکومت یہ قوانین تنقید کرنے والی این جی اوزکو دبانے کیلئے استعمال کر رہی ہے۔ مالیاتی شفافیت کے نام پر بنائے گئے یہ قوانین دراصل سول سوسائٹی کو کنٹرول کرنے کا ہتھکنڈہ بن چکے ہیں۔