جنوبی افریقا کے خلاف بلاوائیو ٹیسٹ میں زمبابوے کی ٹیم سخت مشکل میں گھر گئی ہے۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر جنوبی افریقا نے زمبابوے کو 537 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

جنوبی افریقی ٹیم نے گزشتہ روز کی اپنی دوسری نامکمل اننگز 49 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی اور پوری ٹیم 369 رنز پویلین لوٹ گئی۔

جنوبی افریقا کی طرف سے ویان مولڈر نے 147 رنز کی شانداری باری کھیلی اور اننگز کے دوران 17 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

کیشو مہاراج 51 کے علاوہ کوئی اور بیٹر نصف سنچری تک بھی نہ پہنچ سکا اور پوری ٹیم 369 پر آؤٹ ہوگئی، یوں زمبابوے کو 537 رنز کا ہدف مل گیا۔

جنوبی افریقا نے پہلی اننگز 9 وکٹ کے نقصان پر 418 رنز پر ڈکلیئر کردی تھی، جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 251 رنز ڈھیر ہوئی، یو ں اسے 167 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر زمبابوے نے 1 وکٹ پر 32 رنز بنالیے ہیں، بلاوائیو ٹیسٹ جیو سوپر پر براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جنوبی افریقا

پڑھیں:

بھارتی کپتان شبمن گل کی انجری سے متعلق اہم پیشرفت

جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار ہونے والے بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان شبمن گل پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کے دوران گردن کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

شبمن گل محض 4 رنز بنا کر انجری کے باعث میدان چھوڑ کر گئے تھے۔ بعدازاں، انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

شبمن گل انجری کا شکار ہونے کے سبب پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے جبکہ مہمان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں تاریخی فتح حاصل کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل کو گردن کی انجری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے تاہم ان کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔

سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 22 نومبر سے گوہاٹی میں شروع ہوگا، جس کے لیے بھارتی اسکواڈ منگل کو روانہ ہوگیا۔

جنوبی افریقا کو ٹیسٹ میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ پہلے میچ میں کامیابی کے بعد مہمان ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ کی تقسیم مشکل ہی نہیں ناممکن ہے،سندھ حکومت
  • اسرائیل فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی کوشش کر رہا ہے، جنوبی افریقا
  • سندھ کی تقسیم مشکل ہی نہیں ناممکن ہے، شرجیل میمن
  • بھارتی کپتان شبمن گل کی انجری سے متعلق اہم پیشرفت
  • دہلی کی آلودہ و زہریلی ہوا میں سانس لینا ہوا مشکل، اے کیو آئی 500 کے پار
  • کلکتہ: پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بھارت کو بدترین شکست
  • کولکتہ ٹیسٹ: بھارت 93 رنز پر ڈھیر، جنوبی افریقا کی تاریخی فتح ‏
  • بھارت کو جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میں بڑا دھچکا، شبمن گل انجری کی وجہ سے آئی سی یو منتقل
  • کلکتہ ٹیسٹ: پہلے دو روز میں 27 وکٹیں گرنے پر بھارت کو شدید تنقیدکا سامنا
  • بھارتی کپتان شبمن گل جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے دوران شدید انجری کا شکار، آئی سی یو میں داخل