کیشو مہاراج نے ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقا کیلئے شاندار کارنامہ انجام دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
جنوبی افریقی اسپنر کیشو مہاراج نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ملک کے لیے نئی تاریخ رقم کر دی۔
کیشو مہاراج نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران 200 وکٹیں مکمل کر کے جنوبی افریقا کے پہلے اسپنر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
35 سالہ مہاراج نے یہ سنگ میل زمبابوے کی پہلی اننگز کے 34 ویں اوور میں حریف کپتان کریگ ایرون کو آؤٹ کر کے عبور کیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 59 ویں ٹیسٹ میچ میں سرانجام دیا۔
جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ تیز گیند باز ڈیل اسٹین کے پاس ہے جنہوں نے 93 میچز میں 439 شکار کیے۔
دوسری جانب بلاوائیو ٹیسٹ پر جنوبی افریقہ کی گرفت مزید مضبوط ہو چکی ہے۔ مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 49 رنز بنا لیے ہیں اور اسے مجموعی طور پر 216 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 418 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 251 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔