کیشو مہاراج کا تاریخی سنگِ میل، 136 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
جنوبی افریقہ کے قائم مقام کپتان اور تجربہ کار اسپنر کیشو مہاراج نے کرکٹ کی تاریخ میں نیا باب رقم کر دیا ہے۔ وہ جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ کی 136 سالہ تاریخ میں 200 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر بن گئے ہیں۔
مہاراج نے یہ سنگِ میل زمبابوے کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں اپنے 59ویں ٹیسٹ میں عبور کیا۔ انہوں نے زمبابوے کے کپتان کریگ ایرون کو 36 رنز پر اسٹمپ آؤٹ کرکے نہ صرف اہم وکٹ حاصل کی بلکہ اپنے کیریئر کی 200ویں وکٹ بھی حاصل کی۔
یہ اوور کی چوتھی گیند تھی، جو آف اسٹمپ سے تھوڑا باہر تھی۔ ایرون نے آگے بڑھ کر کھیلنے کی کوشش کی لیکن مکمل طور پر چکما کھا گئے، اور وکٹ کیپر نے انہیں اسٹمپ کردیا۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ: افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلے نمبر کے آل راؤنڈر بن گئے
سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے جنوبی افریقی اسپنرزکیشو مہاراج ۔ 202
ہیوٹے فیلڈ ۔ 170
پال ایڈمز ۔ 134
پال ہیرس ۔ 103
نکی بوجے ۔ 100
مہاراج نے اس کارنامے کے ساتھ ہیوٹے فیلڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے جنوبی افریقہ کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ کیشو مہاراج نے 2016 میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کیا تھا اور تب سے جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کا مستقل حصہ ہیں۔
کیشو مہاراج 59 ٹیسٹ میچز میں اب تک 202 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، جن میں 11 مرتبہ 5 وکٹیں اور بہترین باؤلنگ اسپیل 12-283 سری لنکا کے خلاف کولمبو میں رہا۔
عالمی سطح پر ان کی کامیابی کے ساتھ ساتھ، فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی مہاراج کا ریکارڈ متاثر کن ہے، جہاں انہوں نے 165 میچز میں 628 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کے بعد آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی
مہاراج کی شاندار کارکردگی کے باعث جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں زمبابوے پر واضح برتری حاصل کرلی ہے۔ جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 418 رنز بنائے جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 251 پر آؤٹ ہو گئی۔ دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے 49 رنز پر ایک وکٹ کے نقصان پر کھیل ختم کیا۔
وکٹ پر موجود ویان ملڈر 25 اور ٹونی ڈی زورزی 22 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ زمبابوے کی جانب سے تناکا چیوانگا نے ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ ویان ملڈر نے بولنگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
پہلا ٹیسٹ کوئنز اسپورٹس کلب، بولاوایو میں جاری ہے اور جنوبی افریقہ عالمی ٹیسٹ چیمپیئنز (WTC) کی حیثیت سے مضبوط پوزیشن میں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹیسٹ کرکٹ جنوبی افریقہ کیشو مہاراج.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹیسٹ کرکٹ جنوبی افریقہ کیشو مہاراج جنوبی افریقہ کیشو مہاراج مہاراج نے حاصل کی
پڑھیں:
بھارتی کپتان شبمن گل کی انجری سے متعلق اہم پیشرفت
جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار ہونے والے بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
بھارتی ٹیم کے کپتان شبمن گل پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کے دوران گردن کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
شبمن گل محض 4 رنز بنا کر انجری کے باعث میدان چھوڑ کر گئے تھے۔ بعدازاں، انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔
شبمن گل انجری کا شکار ہونے کے سبب پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے جبکہ مہمان ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں تاریخی فتح حاصل کی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل کو گردن کی انجری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے تاہم ان کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔
سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 22 نومبر سے گوہاٹی میں شروع ہوگا، جس کے لیے بھارتی اسکواڈ منگل کو روانہ ہوگیا۔
جنوبی افریقا کو ٹیسٹ میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ پہلے میچ میں کامیابی کے بعد مہمان ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔