وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کے روز بجلی کے شعبے میں شفافیت اور صارفین کو بااختیار بنانے کے لیے نئی اسمارٹ ایپ ”اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ“ کا افتتاح کر دیا۔ اس ایپ کا مقصد اوور بلنگ، ریڈنگ کی غلطیوں اور ریڈنگ میں تاخیر جیسے مسائل کا مستقل حل فراہم کرنا ہے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صارفین کو مقررہ تاریخ پر اپنے بجلی کے میٹر کی تصویر ایپ پر اپ لوڈ کرنے کی سہولت حاصل ہوگی، اور اسی تصویر کی بنیاد پر ان کا ماہانہ بجلی کا بل تیار کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق نئی ایپ سے صارفین اپنے بل پر نہ صرف نظر رکھ سکیں گے بلکہ ریڈنگ کے عمل کے خود نگہبان بھی ہوں گے۔ اس اقدام سے بلنگ کے نظام میں شفافیت آئے گی اور صارفین کو ان کے بجلی کے اصل استعمال کے مطابق بل جاری کیا جا سکے گا۔

نئے نظام میں مقررہ دن کے بعد میٹر ریڈر کی لی گئی ریڈنگ کو ترجیح نہیں دی جائے گی، بلکہ صارف کی فراہم کردہ تصویر اور ریڈنگ ہی سرکاری ریکارڈ میں فیڈ کی جائے گی۔ اس سے صارفین کو اضافی بلنگ سے بچنے میں مدد ملے گی۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا اوسط بل تقریباً 2,330 روپے بنتا ہے، اور اگر وہ مقررہ وقت پر اپنی ریڈنگ فراہم کرتے ہیں تو انہیں سبسڈی اور دیگر حکومتی مراعات کا بروقت فائدہ بھی مل سکے گا۔

ایپ کے نظام کے تحت اگر صارف اور میٹر ریڈر دونوں ریڈنگ اپ لوڈ کریں تو کم ریڈنگ کو ترجیح دی جائے گی، تاکہ صارفین کو مالی تحفظ حاصل ہو۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ”اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ“ جیسے جدید فیچرز نہ صرف بجلی کے نظام کو ڈیجیٹل بنا رہے ہیں بلکہ صارفین کو بااختیار بنانے اور بجلی کی تقسیم کے نظام میں بہتری کا ذریعہ بھی بنیں گے۔

یہ نظام خاص طور پر ان صارفین کے لیے فائدہ مند ہے جو حکومتی سبسڈی کے مستحق ہیں، کیونکہ ایپ کے ذریعے بروقت ریڈنگ دے کر وہ اپنی سبسڈی سے مکمل فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ایپ سے نہ صرف اوور بلنگ کی شکایات کم ہوں گی بلکہ غیر ضروری مداخلت اور بدانتظامی کا بھی خاتمہ ممکن ہوگا۔

Post Views: 2.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اپنی ریڈنگ صارفین کو کے نظام بجلی کے

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم