محمد سراج کا بلّا نامعلوم شخص نے توڑ دیا، بھارتی کرکٹر غصے میں لال پیلے ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کا بیٹ نامعلوم شخص نے توڑ دیا جس کے بعد کرکٹر نے برہمی کا اظہار کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر محمد سراج اس وقت ایک دلچسپ واقعے کا مرکز بنے جب بھارت نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی تیاریوں کے دوران برمنگھم میں نیٹ پریکٹس کی۔ ایجبسٹن میں 2 جولائی سے شروع ہونے والے ٹیسٹ سے قبل کھلاڑی پریکٹس میں مصروف تھے، مگر سراج کے ٹوٹے ہوئے بیٹ پر ردِعمل نے اس سنجیدہ ماحول میں ایک لمحے کے لیے ہنسی کا عنصر شامل کر دیا۔
ہیڈنگلے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کے نچلے آرڈر کی ناکامی کے بعد، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور بیٹنگ کوچ سیتانشو کوٹک نے بولرز کو بیٹنگ میں اضافی محنت کرنے کی ہدایت دی ہے۔
محمد سراج بھی اس امید میں نیٹ سیشنز میں بھرپور محنت کررہے ہیں کہ تاکہ ایک قابل اعتماد ٹیل اینڈر ثابت ہوں۔ تاہم ایک سیشن کے دوران جب انہوں نے اپنے بیٹ میں خرابی محسوس کی تو ان کا ردِعمل نہایت دلچسپ اور ڈرامائی تھا۔
ٹائمز آف انڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ایک تربیتی ویڈیو میں سراج کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ میرا بیٹ کیسے ٹوٹ گیا؟ کس نے میرا بیٹ توڑا یار؟
پہلے تو سراج واضح طور پر ناراض دکھائی دیے، یہاں تک کہ انہوں نے غصے سے تیز نظر بھی دوڑائی، لیکن کچھ ہی لمحوں بعد وہ خود ہنس پڑے اور یہ لمحہ ایک مسکراہٹ کے ساتھ ختم ہو گیا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دی تھی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اورنگی ٹاؤن میں اندھی گولی لگنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے صابری چوک کے قریب نامعلوم سمت سے فائر کی گئی اندھی گولی نے ایک 5 سالہ بچے کی جان لے لی۔پولیس کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت برہان کے نام سے ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق برہان اپنے ماموں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ناظم آباد کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک کسی نامعلوم شخص کی جانب سے فائر کی گئی گولی بچے کے سر میں لگ گئی، جو اس کی زندگی کے لیے مہلک ثابت ہوئی۔بچے کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس حکام کے مطابق متوفی بچہ چار بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا اور اس کے والد شیرشاہ میں مزدوری کرتے ہیں۔پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ گولی چلانے والے شخص کا پتا چلایا جا سکے۔