سینئرجوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن عثمان یعقوب خان تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاق میں تقرر و تبادلے ، سینئر جوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن عثمان یعقوب خان (سیکریٹریٹ گروپ گریڈ21) کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
تقرری کے منتظر ایڈیشنل سیکریٹری ریاض الدین ( سیکریٹریٹ گروپ گریڈ21) کو OSD بنا دیا گیا۔
وزارت تجارت میں ایم پی اسکیلز پالیسی 2020 کے تحت 3 سالہ کنٹریکٹ پر 3 تقرریاں کی گئی ہیں، مدثر رضا صدیقی کو ڈائریکٹر جنرل ، ڈاکٹر علی اصغر کو ڈائریکٹر ٹیکسٹائل اورمحمد خلیل افضل کو مینیجر تعینات کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بلوچستان: سرکاری وسائل کے غلط استعمال پر ذمہ دار افسر برطرف
---فائل فوٹوبلوچستان حکومت نے سرکاری وسائل کے غلط استعمال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار افسر کو عہدے سے برطرف کر دیا۔
صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق ایک سرکاری گاڑی کا خلافِ قانون استعمال سامنے آنے پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔
صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری بلوچستان نے مذکورہ افسر کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے معاملے کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے اور انہیں قانون کے مطابق جوابدہ بنایا جا سکے۔
چیف سیکریٹری بلوچستان نے واضح کیا کہ عوامی وسائل کا غلط اور بے جا استعمال ناقابلِ برداشت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
چیف سیکریٹری بلوچستان کا کہنا ہے کہ یہ عمل شفاف حکمرانی و جوابدہی کی پالیسی کا حصہ ہے جو موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔