قابض اسرائیلی رژیم کیساتھ تعاون کے بارے تمام شپنگ کمپنیوں کو یمن کا انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
اپنے تازہ خطاب میں یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے عالمی شپنگ کمپنیوں قابض اسرائیلی رژیم کیساتھ کسی بھی قسم کے تعاون سے گریز اختیار کرنیکی نصیحت کی ہے اسلام ٹائمز۔ یمنی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے غزہ کے خلاف جاری انسانیت سوز اسرائیلی جنگ کے دوران قابض صیہونی رژیم اور اس کے حامیوں کے علاوہ، دنیا بھر کے لئے جہاز رانی کی آزادی پر زور دیا ہے۔ اپنے تازہ خطاب میں مہدی المشاط نے تاکید کی کہ یمن، ان فریقوں کے خلاف حملہ کرنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتا کہ جن کا قابض صہیونی دشمن کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یمن نے جہاز رانی کی عالمی کمپنیوں کے ساتھ ہم آہنگی کے لئے انسانی بنیادوں پر، آپریشنز کا ایک مرکز بھی قائم کیا ہے تاکہ نقصان سے ممکنہ حد تک بچا جا سکے۔
اعلی یمنی رہنما نے تاکید کی کہ شپنگ کمپنیوں کو یمنی مسلح افواج کے جاری کردہ احکامات و فیصلوں پر عمل کرنا چاہیئے تاہم جو فریق اس کو نظر انداز کریں گے اس کے ذمہ دار بھی وہ خود ہی ہوں گے۔ مہدی المشاط نے عالمی شپنگ کمنیوں کو نصیحت کی کہ وہ قابض و سفاک اسرائیلی رژیم کے ساتھ اقتصادی تعاون سے مکمل طور پر پرہیز کریں۔ اپنے خطاب کے آخر میں انہوں نے زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ مکمل نظم و ضبط اور روز افزوں پیشرفت کی حامل یمنی مسلح افواج، غزہ کے خلاف جاری اسرائیلی جنگی جرائم کو روکنے اور غزہ کے غیر انسانی محاصرے کے خاتمے کے لئے اپنے تمام مزاحمتی آپریشن بھرپور انداز میں جاری رکھیں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون صارفین کو سمز کے محفوظ استعمال کے حوالے سے اہم انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اپنی رجسٹرڈ سم کسی دوسرے شخص کے حوالے کرنا قابلِ سزا جرم ہے اور اس کے سنگین قانونی نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی شخص کے نام پر رجسٹرڈ سم غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہے تو متعلقہ صارف کو بھی قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اسی لیے شہری اپنی سم کسی دوسرے فرد کے استعمال کے لیے ہرگز نہ دیں۔
اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر یہ تصدیق کریں کہ ان کے قومی شناختی کارڈ پر کتنی سمیں رجسٹرڈ ہیں۔ اس مقصد کے لیے cnic.sims.pk پر جا کر یا اپنا 13 ہندسوں پر مشتمل شناختی کارڈ نمبر (بغیر ڈیش کے) 668 پر ایس ایم ایس کر کے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
اگر کسی نامعلوم یا غیر ضروری سم کی نشاندہی ہو تو اسے فوری طور پر بلاک کرایا جائے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے