یمنی فوج کیجانب سے صیہونی بحری جہاز کیخلاف مزاحمتی آپریشن کی ویڈیو فوٹیج جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
یمنی مسلح افواج نے غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کیلئے رسد لیکر جانیوالے صیہونی بحری جہاز میجک سیز کیخلاف انجام پانیوالی اپنی مزاحمتی کارروائی کی ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے اسلام ٹائمز۔ غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے لئے رسد لے کر جانے والے صیہونی بحری جہاز میجک سیز (Magis Seas) کے خلاف انجام پانے والے اپنے مزاحمتی آپریشن کی ویڈیو فوٹیج جاری کرتے ہوئے یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی رژیم کے خلاف سمندری محاصرہ اس وقت تک جاری رہے گا کہ جب تک غزہ کی پٹی کے خلاف جاری اسرائیلی جنگی جرائم اور غزہ کے غیر انسانی محاصرے کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔
-
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
تل ابیب میں نیتن یاہو کیخلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ
نیتن یاہو کے خلاف ہزاروں افراد یکجا ہوگئے اور حکومت سے غزہ میں فوجی جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے خلاف دارالحکومت تل ابیب میں بڑا مظاہرہ ہوا ہے۔ نیتن یاہو کے خلاف ہزاروں افراد یکجا ہوگئے اور حکومت سے غزہ میں فوجی جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو امریکا کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے۔