میکسیکو میں مال بردار ٹرین کی ڈبل ڈیکر بس سے ٹکر: 10 افراد ہلاک،61زخمی ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, September 2025 GMT
میکسیکو سٹی: میکسیکو کے وسطی علاقے میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک مال بردار ٹرین ڈبل ڈیکر بس سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 61 زخمی ہوئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریلوے حکام نے بتایا کہ بس نے چلتی ٹرین کے آگے سے گزرنے کی کوشش کی جس کے باعث یہ ٹکر ہوئی۔یہ حادثہ میکسیکو سٹی سے تقریبا 115 کلومیٹر شمال مغرب میں اٹلاکومولکو اور ریاست مِچوآکان کے شہر ماراواتیو کے درمیان صنعتی علاقے میں پیش آیا۔
تصاویر میں دیکھا گیا کہ بس کی اوپری منزل کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے فورا علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ریاستی اٹارنی جنرل کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 7 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں ،کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ کئی کو اسپتال سے فارغ بھی کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
برطانیہ: ٹرین میں چاقو کے حملوں سے 3 افراد زخمی
برطانیہ میں ٹرین میں چاقو کے وار سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چاقو کے حملوں کا واقعہ کمبریج شائر کے قصبے ہنٹنگڈن میں پیش آیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس اور ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئیں جبکہ علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔